ڈاکٹر روتھ فاؤ کو سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنانے کا اعلان


وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں انسانیت کی خدمت کرنے والی ڈاکٹر روتھ فاؤ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں ڈاکٹر روتھ فاؤ کی پاکستان میں طب کے شعبے میں خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ جرمنی میں پیدا ہوئیں لیکن ان کا دل پاکستان میں دھڑکتا تھا، ڈاکٹر روتھ نے پاکستان میں جذام کے مرض کے بارے میں شعور اور علاج کے لیے زندگی وقف کی۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر روتھ کی خدمت، جذبے اور پاکستان سے محبت کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).