عالمی برادری روہنگیا کو بچانے کے لیے مداخلت کرے: ملالہ

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو میانمار کے مسلمانوں کو بچانے کے لیے مداخلت کرنی چاہیے۔
انھوں نے میانمار کی رہنما آنگ سان سو چی پر زور دیا کہ وہ روہنگیا کے لیے آواز بلند کریں۔
ملالہ نے بی بی سی کو بتایا: ’اب ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔ بےگھر ہونے والوں کی تعداد اب لاکھوں تک پہنچ گئی ہے۔ ‘
ملالہ جلد ہی برطانیہ کی اوکسفرڈ یونیورسٹی میں اپنی تعلیم کا آغاز کر رہی ہیں۔

انھوں نے اوکسفرڈ میں بات کرتے ہوئے میانمار میں تشدد ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی ردِ عمل کا مطالبہ کیا۔
ملالہ نے کہا: ’میرے خیال سے ہم ایک سیکنڈ کے لیے بھی یہ تصور نہیں کر سکتے کہ اگر آپ کی شہریت، آپ کا ایک ملک میں رہنے کا حق مکمل طور پر رد کر دیا جائے تو کیا ہو گا۔
’یہ انسانی حقوق کا مسئلہ بننا چاہیے۔ حکومتوں کو اس پر ردِ عمل دکھانا چاہیے۔ لوگ بےگھر ہو رہے ہیں، انھیں تشدد کا سامنا ہے۔

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp