خیبرپختونخواہ ۔ خواجہ سراؤں کے لیے صحت سہولت کارڈ


صوبائی حکومت نے پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کو بھی صحت سہولت کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے خواجہ سراؤں کو صحت سہولت کارڈ کی شرائط اور مقررہ پریمئم کے تحت مفت علاج پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صوبہ بھر کے خواجہ سراؤں کا ڈیٹا ارسال کرے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق صوبے کی 51آبادی کو انشورنس کے ذریعے علاج کے لیے رجسٹرڈ کیا گیا تھا ۔بعدازاں مختلف طبقات کی جانب سے بھی اس میں شمولیت کا مطالبہ کیا گیا جن میں خواجہ سراٗ بھی شامل تھے۔ گزشتہ روز وزیراعلی سیکرٹریٹ سے اس سلسلے میں باقاعدہ منظوری لی گئی تاہم اس شرط کے ساتھ کہ متعلقہ محکمے انشورنس کا سالانہ پریمئم جمع کرائیں گے۔

اجہ سراؤں کے علاج کے لیے سٹیٹ لائف انشورنس کے ساتھ بھی اجلاس ہوا جس میں اس منصوبے پر رضامندی ظاہر کی گئی اور محکمہ

سماجی بہبود سے خواجہ سراؤں کا ڈیٹا اور رہائشی ایڈریس سے متعلق تفصیلات طلب کی گئیں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).