پلے بوائے میگزین کے بانی ہیو ہیفنر چل بسے

پلے پوائے انٹرپرائزز انک کا کہنا ہے کہ ان کا انتقال قدرتی وجوہات کی بنا پر اپنی رہائش گاہ میں پرسکون حال میں ہوا۔
ہیو ہفنر نے پلے بوائے جریدے کی اشاعت کا اغاز سنہ 1953 میں اپنے کچن سے کیا تھا۔ یہ دنیا میں مردوں میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا جریدہ بن گیا تھا اور اپنے عروج کے دور میں اس کی ماہانہ سات کروڑ کاپیاں بھی فروخت ہوتی رہی تھیں۔
ان کے بیٹے کوپر ہفنر کا کہنا ہے انھیں ‘بہت سے لوگ ان کی کمی محسوس کریں گے۔’
انھوں نے اپنے والد کی ‘میڈیا اور ثقافتی رہنما کے طور پر غیرمعمولی اور بااثر زندگی’ کو خراج عقیدت پیش کیا اور انھیں آزادی رائے، شہری حقوق جنسی آزادی کا وکیل قرار دیا۔
ہیو ہفنر کے جریدے کی کامیابی سے انھوں نے کاروباری امارت قائم کی جس میں کیسینوز اور نائٹ کلبز بھی شامل ہیں۔
ان کے مراسم کئی پلے بوائے ماڈلز کے ساتھ رہے اور شادیاں بھی کیں، اپنی زندگی کے آخری برسوں میں وہ اپنی عالی شان گھروں میں پرتعیش پارٹیوں کا اہتمام کیا کرتے تھے۔
ان کا دعویٰ تھا کہ ان کے ایک ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ مراسم رہے تھے۔

