ملتان میٹرو بس اور پی آئی اے طیارہ فروخت کی انکوائری کی جائے: چیئرمین نیب


چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملتان میٹرو بس منصوبے میں مبینہ بدعنوانی اور پی آئی اے طیارہ فروخت کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات اب الماریوں اور فائلوں میں بند نہیں پڑے رہیں گے ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے ملتان میٹرو بس منصوبے میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ پی آئی کے طیارے کی فروخت کے معاملے کی بھی مکمل انکوائری کی جائے گی ۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے ملتان میٹرو منصوبےکی انکوائری سے متعلق باضابطہ اطلاع نہیں دی، ملتان میٹرو منصوبے میں یابیٹ کمپنی کے خطوط جعلی نکلے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).