اردو اخبارات کی آن لائن رینکنگ اور ”ہم سب“

”ہم سب“ کے لکھنے اور پڑھنے والے یہ جان کر خوشی محسوس کریں گے کہ قومی اردو روزناموں کی ویب سائٹس کے مقابلے میں ”ہم سب“ کو رکھا جائے تو اس کی پوزیشن سات بنتی ہے جبکہ ”ہم سب“ کا فوکس صرف کالم اور بلاگز پر ہے جبکہ اخبارات نہ صرف خبریں اور فیچر شائع کرتے ہیں بلکہ ”ہم سب“ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ذرائع اور عملہ رکھتے ہیں۔ ”ہم سب“ کے لئے کام کرنے اور لکھنے والے رضاکارانہ بنیاد بلا معاوضہ پر یہ کام کرتے ہیں۔
”ہم سب“ کی آج 4 نومبر 2017 کی پاکستان میں رینکنگ 315 ہے۔ آج تک ”ہم سب“ کی بلند ترین رینکنگ 302 رہی ہے۔
”ہم سب“ سے زیادہ پڑھی جانے والی اردو اخبارات کی ویب سائٹس کچھ یوں ہیں۔
1۔ روزنامہ ایکسپریس
2۔ روزنامہ پاکستان
3۔ روزنامہ جنگ
4۔ روزنامہ دنیا
5۔ روزنامہ امت
6۔ روزنامہ نوائے وقت
جبکہ ”ہم سب“ کی ریڈر شپ روزنامہ آج، روزنامہ 92، روزنامہ اوصاف، روزنامہ خبریں، روزنامہ کے ٹو، روزنامہ وقت، روزنامہ اسلام، روزنامہ باد شمال، روزنامہ چترال ٹائمز، روزنامہ محاسب، روزنامہ جسارت اور روزنامہ جناح سے زیادہ ہے۔ یاد رہے کہ کئی اخبارات کی ایک سے زیادہ ویب سائٹس ہیں۔ یہ لسٹ حتمی نہیں ہے اور اس میں چند اخبارات کے نام رہنے کا امکان ہے۔ رینک صفر ہونے کا مطلب ہوتا ہے کہ اس کی ریڈر شپ ابھی اتنی نہیں ہے کہ اس کا رینک بنایا جا سکے۔
”ہم سب“ کی ٹیم اپنے تمام لکھنے اور پڑھنے والوں کی شکر گزار ہے جن کی محنت، دلچسپی اور محبت کی وجہ سے ”ہم سب“ ایک مثبت پلیٹ فارم بن رہا ہے۔





