فاروق ستار نے سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لے لیا


آج کی پریس کانفرنس میں فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان اور سیاست سے الگ ہونے کا اعلان کیا جو بعد ازاں رابطہ کمیٹی اور کارکنان کے منانے کے بعد واپس لے لیا، ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سنجیدہ سیاست کررہی ہے اور میں نے کسی قسم کا ڈرامہ نہیں رچایا۔

اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں نے فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے قبل اہم اجلاس میں طویل مشارت کی جس میں گزشتہ روز پاک سرزمین پارٹی سے اتحاد کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ حیران کن طور پر اجلاس میں فاروق ستار شریک نہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق فاروق ستار رابطہ کمیٹی سے ناراض ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کل کی ملاقات کا فیصلہ مشاورت سے ہوا تھا، ایسا نہیں کہ میں نے فیصلہ مسلط کردیا سب کو اعتماد میں لیا تھا، خواجہ اظہار، فیصل سبزواری، کامران ٹیسوری،خوش بخت شجاعت سب سے مشاورت ہوئی لہذا آپ جانیں آپ کی پی ایس پی جانے، آپ جانیں اور آپ کی رابطہ کمیٹی جانے۔ انہوں نے کہا کہ میں پرسوں چہلم کے موقع پر عزیز آباد یاد گار شہد ا پر جاؤں گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).