مسلم ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنا ہو گا : وزیراعظم
وزیر اعظم نواز شریف نے جکارتہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کیخلاف مل کر لڑنا تمام مسلم ممالک کی ذمہ داری ہے۔
وزیر اعظم نے دھماکے کی شدید مذمت کی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکوں میں قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا مشکل کی اس گھڑی میں انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ دہشت گردی تمام مسلم ممالک کیلئے مشترکہ خطرہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا دہشت گردی کیخلاف مل کر لڑنا تمام مسلم ممالک کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان دنیا میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کیخلاف ہے۔ واضح رہے آج انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب یکے بعد دیگرے چھ دھماکے کیے گئے۔ دہشت گردوں نے پاکستان اور ترکی کے سفارتخانوں کو بھی نشانہ بنایا۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).