بھارتی ارب پتی چاند میں دولت تلاش کرے گا


بھارت نژاد امریکی ارب پتی نوین جین کی کمپنی ”مون ایکسپریس“ ایسی پہلی کمپنی بن گئی ہے جسے امریکی حکومت نے خلا میں دور تک جانے کا لائسنس دے دیا ہے۔

مون ایکسپریس کا مشن چاند پر ایک روبوٹ گاڑی بھیجنے کا ہے جو چاند کی سطح کا تجزیہ کر کے ایسے قیمتی عناصر تلاش کرے گی جو زمین پر استعمال کیے جا سکیں۔ وہ خاص طور پر سونے، کوبالٹ، پلاٹینم اور ہیلیم تھری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

Facebook Comments HS