کیا موٹاپا تمام بیماریوں کی جڑ ہے؟


فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن اور آئی زیڈاے اسپتال ناظم آباد کے باہمی اشتراک سے ’ ورلڈاینٹی اوبیٹی ڈے‘ کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن ڈاکٹرزین الحسنین نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں 27 فیصد مرد اور 34فیصد عورتیں مٹاپے کا شکار ہیں جو تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ مٹاپے سے بچنے کے لیے مرغن غذائیں اور تمباکو نوشی سے پرہیز ضروری ہے ۔

مہمان خصوصی سیکریٹری فارمیسی کونسل سندھ ڈاکٹر تنویر احمد صدیقی نے کہاکہ فارماسسٹ کمیونٹی اور کلینیکل فارمیسی پریکٹس کے ذریعے عوام کو شعور دیں کہ وزن کی زیادتی، امراض قلب اور جوڑوں کے درد کا سبب بن سکتی ہے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ آئی زیڈ اے اسپتال ڈاکٹر کیپٹن رضاعلی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مٹاپا کئی امراض کو جنم دیتا ہے جس میں جوڑوں کادرد، بانجھ پن، فالج، بلندفشارخون، جگر اور آنتوں کے امراض شامل ہیں ۔

ڈاکٹرمحمدتنویر عالم نے آن لائن خطاب میں کہاکہ عالمی انسدادمٹاپا ڈے منانے کا مقصد عوامی شعور بیدار کرکے موٹاپے کے مرض پر قابوپانا ہے جس کے لیے میٹھی اور چکنی چیزیں، کولڈڈرنکس، فاسٹ فوڈ کا کم سے کم استعمال لازمی ہے۔

انہوں نے کہاکہ موٹاپے پر توجہ نہ دینے کے باعث یہ مرض خطرناک شکل اختیار کرتاجارہا ہے۔ اس موقع پر صدر پی جی اے ڈاکٹر امرعلی، ڈاکٹرتسنیم احمد زیدی، ڈاکٹریسرح خان، ڈاکٹرخاورخالد نے بھی اظہار خیال کیا اور ڈاکٹررافعہ احمد نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔

Facebook Comments HS