عمران خان لبرل ازم کے بارے میں کیا کہتے رہے ہیں؟


عمران خان کے پاکستانی لبرلز کو خونی قرار دینے پر سوشل میڈیا پر بحث چل پڑی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ عمران خان کے لبرل ازم کے بارے میں کیا خیالات ہیں، وہ خود کو لبرل کیوں کہتے ہیں، اور دیسی لبرلز کے اتنا زیادہ خلاف کیوں ہیں کہ ان کو خون کا پیاسا قرار دیتے ہیں۔

سی این بی سی کو 2011 میں انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ ایک حقیقی لبرل ہیں۔

عمران خان: میں خود کو ایک لبرل شخص کہتا ہوں، اس لفظ کے ایک حقیقی مفہوم میں۔ میں پاکستانی لبرلز کو سمجھنے سے قاصر ہوں جو ڈرون حملوں کی حمایت کرتے ہیں جو دیہات پر بمباری کرتے ہیں، مشکوک افراد کو مار ڈالتے ہیں، ان کے بیوی بچوں کو، ان کے ہمسایوں کو، انہیں جلا کر خاک کر دیتے ہیں، اور وہ خود کو لبرل کہتے ہیں؟

حقیقی لبرل ویت نام وار کے خلاف تھے، حقیقی لبرل یہ نہیں سوچتے کہ معاملات کو بموں اور بندوقوں سے طے کیا جانا چاہیے، وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ انسانی معاشرے کو یک مٹھ ہونا چاہیے۔

اس لئے میں اس سینس میں لبرل ہوں کہ میں انگلینڈ میں فٹ ہوتا ہوں، وہاں میرے تعلقات صرف میرے قریبی دوستوں سے نہیں ہیں، میں انڈیا میں فٹ ہو جاتا ہوں،

سوال: آپ کہتے ہیں کہ آپ سچ مچ ہر جگہ فٹ ہو جاتے ہیں؟ آپ جب کہتے ہیں کہ آپ انگلینڈ میں فٹ ہو جاتے ہیں تو یہ ایک سکن ڈیپ فٹ نہیں ہے بلکہ آپ دل سے ایک روایت پسند ہیں۔ میں واقعی کنفیوز ہو گئی ہوں۔ کیا کوئی شخص ہر جگہ فٹ ہو سکتا ہے؟

عمران خان: نہیں نہیں۔ یہاں فرق ہے۔ آپ دوسرے لوگوں کو قبول کرتے ہیں۔ دوسرے لوگوں کا ایک اپنا کلچر ہے، مجھے پتہ ہے کہ میری جڑیں کہاں ہیں، میں اپنی تہذیب کو جانتا ہوں، میں روحانی طور پر بہت پکا ہوں، مجھے خدا پر یقین ہے، میں مذہب پر عمل پیرا مسلمان ہوں، لیکن میرا مذہب اور سب کچھ یہ تسلیم کرنے کی اجازت دیتا ہے کہ اس دنیا میں تنوع ہے۔ ہمیں تنوع کو قبول کرنا چاہیے۔ ہمیں دوسرے لوگوں پر اپنی رائے نہیں تھوپنی چاہیے۔ ہمیں انسانوں کو ویسے ہی قبول کرنا چاہیے جیسے وہ ہیں۔ جب بھی کوئی انسان کچھ غلط کرے، غیر قانونی کام کرے، جو ظالم انسان ہو، تو ہمیں اس کی مذمت کرنی چاہے۔ خواہ وہ ہمارا ہم وطن ہو یا غیر ملکی۔ لیکن ہمارے اندر اتنی جرات ہونی چاہیے کہ حق کے ساتھ کھڑے ہوں، انسانوں کے حق کے ساتھ۔ جب آپ کا یہ رویہ ہو تو آپ ہر جگہ فٹ ہو جاتے ہیں۔

29 نومبر 2017 کو عمران خان صاحب نے کہا کہ

لبرل وہ ہوتا ہے جس میں انسانیت ہوتی ہے، جس میں انسانی قدریں ہوتی ہیں، جو ہیومن رائٹس کی ویلیو کرتا ہے، جو انسانوں کو انسان سمجھتا ہے، جو انصاف کرنے والا ہوتا ہے چاہے اپنے خلاف بھی ہو، برطانیہ میں بیس لاکھ لوگ نکلے جب عراق کی وار ہوئی، بیس لاکھ لوگوں نے۔ یہاں تین ہزار لوگ نہیں نکلے۔ لبرل وہ لوگ ہوتے ہیں جو سب سے زیادہ ہیومنسٹ ہوتے ہیں۔ انسان ہوتے ہیں۔ اور لبرل ہمیشہ اینٹی وار ہوتا ہے۔ سارا جو لبرل تھا مغرب کا وہ ویت نام وار کے خلاف تھا۔ وہ عراق وار کے خلاف تھا۔ وہ جنگوں کے خلاف ہوتے ہیں۔

مجھے یہ بتائیں کہ ہمارا یہ لبرل کیسا ہے؟ اس سے زیادہ خونی لبرل میں نے نہیں دیکھا۔ ان کو خون چاہیے۔ میں کہہ رہا ہوں کہ نہ قبائلی علاقے میں فوجیں بھیجیں جب 911 کے بعد مشرف نے بھیجا، مجھے ہی پڑ گئے کہ طالبان خان ہے، مارو ان کو۔ پھر ڈرون اٹیکس ہو رہے ہیں۔ میں ان کے خلاف کھڑا ہوں۔ مغرب سے ہیومن رائٹس آرگنائزیشنز پاکستانی آتی ہیں پروٹیسٹ کرنے کے لئے۔ ہماری جو ملکہ ہیں ہیومن رائٹس کی ایک منہ سے لفُظ نہیں نکلتا۔ وہاں بمباری گاؤں میں بچے عورتیں مار رہے ہیں وہی لبرل ہمارا چپ بیٹھا ہے۔ میں نے ساری قسم کے ملٹری آپریشن کی مخالفت کی ہے۔ کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ غلط ہے۔ یہ طریقہ ایک انسانی معاشرے میں، بندوقوں سے مسئلے حل نہیں ہوتے۔

لیکن ہمارے لبرل کہتے ہیں، جدھر وہ دیکھ لیتے ہیں، اب لال مسجد تھی۔ سب سے زیادہ میں نے پروٹیسٹ کیا کہ نہ کرنا، جو بھی کرو بندوق کا استعمال نہ کرنا۔ آج آپ لال مسجد کے بعد دیکھ لیں کہ جو گراف تھا دہشت گردی کا وہ ایسے جا رہا تھا، لال مسجد کے بعد ایسے چلا گیا۔ سارے ملک میں آگ لگ گئی۔ سوات میں آگ تب لگی لال مسجد کے بعد۔

اور یہ سارے جو لبرل تھے مارو، قتل کرو ان کو۔ لبرلز میں انسانیت ہوتی ہے۔ وہ انسانوں کو ایسے نہیں مارتے بمباریوں سے۔ تو ایسے جو یہاں ہوا ہے فیض آباد میں، یہ کوئی عقل تھی کہ آپ ان پر چارج کر دیں۔ آپ ان کو سیٹیسفائی کریں۔ ان کو سیٹیسفائی کرنے کی بجائے جو احسن اقبال ہے اس کی ساری کوشش لگی ہوتی ہے کہ کسی طرح نواز شریف کی چوری بچ جائے بس۔

https://youtu.be/eX0fP1GAZgw

Facebook Comments HS

عدنان خان کاکڑ

عدنان خان کاکڑ سنجیدہ طنز لکھنا پسند کرتے ہیں۔ کبھی کبھار مزاح پر بھی ہاتھ صاف کر جاتے ہیں۔ شاذ و نادر کوئی ایسی تحریر بھی لکھ جاتے ہیں جس میں ان کے الفاظ کا وہی مطلب ہوتا ہے جو پہلی نظر میں دکھائی دے رہا ہوتا ہے۔ Telegram: https://t.me/adnanwk2 Twitter: @adnanwk

adnan-khan-kakar has 1544 posts and counting.See all posts by adnan-khan-kakar