شاہد آفریدی آؤٹ، قوم ٹیم سے زیادہ امید نہ رکھے: شہریار


\"shehryaar\"

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں ٹیم کی کارکردگی سے مایوس چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی ناکامی پر انہیں سخت مایوسی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں سلو وقٹ کو سمجھنے میں ناکامی ہوئی، میچ میں چار تیز بولرز کے ساتھ کھیلنا غلط فیصلہ تھا، ایک سپنر ساتھ کھیلنا چاہیے تھا۔

شہریارخان نے کہا کہ کپتان شاہد آفریدی کا مستقبل واضح ہے تاہم کوچ وقاریونس کے مستقبل کا فیصلہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹھنڈے دماغ سے کیا جائے گا۔

شہریار خان نے واضح طور پر کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد شاہد آفریدی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپتان نہیں رہیں گے اور ان کی جگہ نیا کپتان تلاش کیا جائے گا۔

شہریار خان نے کہا کہ وقار یونس سے کیا گیا معاہدہ جون میں ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عجیب ہوگا کہ وقار کا معاہدہ قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران ختم ہو اور انھیں تبدیل کر دیا جائے لہٰذا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد یہ دیکھا جائے گا کہ ان معاہدہ بڑھایا جائے یا نہیں؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments