اقتدار میں آگئے تو میٹرو نہیں ڈیم بنائیں گے : عمران خان
بلدیاتی الیکشن کے ٹکٹ ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے تبدیلی کے باوجود ڈسپلن نہ بدلنے کا شکوہ پھر دہرا دیا، کپتان کو یہ شکوہ اس وقت کرنا پڑا جب پی ٹی آئی کے کارکنوں نے حسب روایت پھر سے بد نظمی دکھائی۔ اپنے خطاب میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانا تھا، اسٹیٹس کو کی وجہ سے کامیابی نہیں ملی، حکمران قرضے لے کر بادشاہوں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کو نیا پاکستان بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا، اقتدار میں آ کر میٹرو نہیں چشمہ رائٹ کینال جیسے منصوبے بنائیں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے خیبر پختونخوا میں رشتہ داروں کو ٹکٹوں کے اجراءپر افسوس کا اظہار بھی کیا۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).