راولپنڈی: ذہنی مریض نے اہل خانہ کو یر غمال بنالیا،فائرنگ سے 2افراد زخمی
راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں ذہنی مریض نے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا،ذہنی بیمارکی مبینہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور فائرنگ کرنے والے شخص کا سسر زخمی ہوگیا۔گھروالوں کویرغمال بنانےوالےکی عمر30سال بتائی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بچہ گھرکی نچلی منزل تک بھاگ کرنکلنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ پولیس کی یرغمالیوں کو چھڑانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ذہنی مریض کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور دوسرا 50 سالہ شخص اس کا سسر ہے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ذہنی مریض نے گھر کے افراد کو کئی گھنٹوں سے یرغمال بنایا ہوا ہے، گھر میں تقریباً 20 افراد موجود ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں
یرغمالی افراد میں سے ایک بچے نکلنے میں کامیاب ہوگیاجسے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
اہل محلہ کے مطابق ذہنی مریض کی عمر30 سال ہے۔ یہ شخص عموماً گھر میں جھگڑا بھی کرتا رہتا ہے۔


