نواز شریف اور ناصر جنجوعہ میں ملاقات نہیں ہوئی
اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر) ناصر جنجوعہ میں گزشتہ ہفتے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ اس تردید کے بعد "پانچ گھنٹے پر محیط ملاقات” کے حوالے سے پھیلنے والی افواہیں دم توڑ گئیں، ذرائع نے ایسی کسی بھی ملاقات کی تردید کردی۔ ناصر جنجوعہ کی نواز شریف سے جاتی امرا میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ ملک میں سیاسی ہلچل نئی نئی سیاسی افواہوں کو جنم دے رہی ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کی نواز شریف سے ملاقات کی افواہوں کا بازار بھی گرم رہا لیکن ذرائع کے مطابق ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، تردید سے افواہوں کے غبارے سے ہوا نکل گئی۔
ذرائع کے مطابق ناصر جنجوعہ کی نواز شریف سے جاتی امرا میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات سے متعلق مفروضے گھڑے گئے تھے کہ اس میٹنگ میں این آر او اور تحریک عدل کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایسا کچھ نہیں ہے۔ تین دن پہلے ناصر جنجوعہ اور نواز شریف کی ملاقات کی خبر چلوانے کا مقصد دراصل پراپیگنڈا تھا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، شہباز شریف اور دیگر رہنما ایک دوسرے سے رابطے میں رہے ہیں اسلئے کسی قسم کی خصوصی ملاقات اور بات چیت کی ضرورت ہی نہیں تھی۔


