آپس میں بات کرنے پر لڑکی اور منگیتر قتل


گھوٹکی: آپس میں بات کرنے پر ماموں نے بھانجی اوراس کے منگیترکو قتل کردیا.

ایکسپریس نیوز کے مطابق گھوٹکی کے نواحی گاؤں ننی واہی کی رہائشی نذیراں اپنے منگیترشاہد سے بات کررہی تھی کہ ماموں نے دیکھ لیا۔ دونوں کو ساتھ دیکھ کر اسے غصہ آگیا اور اس نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نذیراں اور شاہد منگیتر ہونے کے علاوہ آپس میں کزن بھی تھے، لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو نذیراں کے ماموں ہیں۔

Facebook Comments HS