زبیدہ آپا انتقال کر گئیں


پاکستان کی نامور شیف اور ماہر امور خانہ داری زبیدہ طارق 72 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئی ہیں۔ زبیدہ طارق کے بھائی اور مصنف انور مقصود نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے زیبدہ طارق کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

زبیدہ طارق کی پیدائش چار اپریل 1945 کو حیدر آباد دکن میں ہوئی تھی اور قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان کراچی منتقل ہوگیا تھا۔ ان کا تعلق پاکستان کے ادبی اور فنکار گھرانے سے تھے۔ وہ نامور اردو مصنفہ فاطمہ ثریا بجیا اور مصنف انور مقصود کی بہن تھیں۔

زبیدہ طارق عرصہ دراز کھانے پکانے اور امور خانہ داری سے متعلق ٹی وی شوز کا حصہ رہی تھیں جبکہ اسی سے متعلق کئی کتابوں  کی مصنفہ بھی تھیں۔ زبیدہ طارق کے خاندانی ذرائع کے مطابق وہ گذشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا۔

ان کی نماز جنازہ جمعے کو کراچی میں سلطان مسجد ڈیفینس میں ادا کی جائے گی۔

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp