عمران خان کی شادی؛ تحریک انصاف کا آفیشل بیان
پاکستان تحریک انصاف نے چیرمین عمران خان کی شادی سے متعلق باضابطہ بیان جاری کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیرمین عمران خان کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی بشری مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں صرف شادی کا پیغام دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بشری مانیکا کو پروپوز کیا ہے جب کہ بشری مانیکا نے بچوں اور خاندان سے بات چیت کے لیے وقت مانگا ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان کی شادی کی خبر دینے والے صحافی نے انتہائی نجی معاملے کو پبلک کیا جس پر افسوس ہے، اور پبلک لائف نہ رکھنے والی خاتون کی زندگی کو پبلک کیا گیا۔
پارٹی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر بشری مانیکا عمران خان سے شادی کے پروپوزل کو قبول کرلیتی ہیں توعمران خان اس حوالے سے خود اعلان کریں گے لہذا جب تک تمام میڈیا دونوں خاندانوں کے نجی معاملات کا خیال رکھے۔


