ڈونلڈ ٹرمپ سے پورن اسٹار کے ناجائز مراسم کا تفصیلی انکشاف
امریکی جریدے سلیٹ نے بالآخر انکشاف کر دیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عریاں فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ اسٹیفنی کلفورڈ کے ساتھ قریب ایک برس تک ناجائز جنسی مراسم رہے۔ قبل ازیں اطلاعات تھیں کہ امریکا کے صدارتی انتخاب سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے عملے نے پورن اسٹار اسٹیفنی کلفورڈ کو اپنا منہ رکھنے کے لئے ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر ادا کئے تھے۔ صدر ٹرمپ کے ساتھیوں نے اس رپورٹ کو بے بنیاد الزام تراشی قرار دیا تھا۔
اب سلیٹ میگزین کے ایڈیٹر انچیف جیکب وائزبرگ نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹیفنی کلفورڈ یہ رقم ملنے سے قبل انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے معاشقے کی تفصیلات بتا چکی تھیں۔ اسٹیفنی کلفورڈ عریاں فلموں میں Stormy Daniels کے نام سے کام کرتی ہیں۔ انہوں نے مدیر کو بتایا تھا کہ ڈونلد ٹرمپ سے ان کی پہلی ملاقات 2006 میں گولف ٹورنامنٹ کے دوران ہو ئی تھے۔ پہلی ملاقات ہی میں ان کے جنسی مراسم قائم ہو گئے۔ اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کی میلینا ٹرمپ سے شادی کو تقریباً دو برس ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ امریکا مین دو بالغ افراد کے درمیان رضاکارانہ جنسی تعلق کوئی جرم نہیں ہے۔ تاہم ایسے تعلق کے سیاسی نتایج سے بچنے کے لئے جھوٹ بولنا جرم ہے۔ اداکارہ اسٹیفنی کلفورڈ نے بتایا ہے کہ ان کے جنسی تعلق میں کسی دباؤ کا تعلق نہیں تھا۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے جو وعدے کئے تھے ، وہ پورے نہیں کئے۔ اسٹیفنی کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں فلوریڈا مین ایک بڑی جائیداد خرید کر دیں گے۔
اخبار نے لکھا ہے کہ 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن نے پورن فلم اسٹار سے منہ مانگی قیمت پر خاموش رہنے کا معاہدہ کیا۔ تاہم اس رقم کی ادائیگی میں ٹال مٹول کی گئی ۔ جس پر سابقہ اداکارہ نے سلیٹ کے مدیر کو اعتماد میں لیا۔ اس وقت اسٹیفنی کلفورڈ معروف امریکی ٹیلی ویژن چینل اے بی سی کو بھی ایسی تفصیلات بتا رہی تھیں جو ڈونلڈ ٹرمپ سے تنہائی میں قربت کے بغیر جاننا ممکن نہیں تھیں۔ اسٹیفنی کلفورڈ نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بیڈ روم میں عریاں حالت میں ان کے پیچھے بھاگا کرتے تھے۔ اسٹیفنی کلفورڈ کو شکوہ تھا کہ ڈونلد ٹرمپ طے شدہ رقم ادا کرنے کی بجائے محض انتخابات گزرنے کا انتطار کر رہے تھے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے جمعے کے روز ایک خبر میں ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر ادا کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ سلیٹ میگزین کی مکمل رپورٹ پڑھنے کے لئے ذیل کا لنک دبائیں



