خدارا! دینی مدارس کے تحفظ کی فکر کریں
مدرسہ، امت مسلمہ کی اجتماعی زندگی کا جزء لاینفک رہا ہے، مدارس کی خدمات چاہے وہ تدریس ہو یا تدوین، امامت ہو یا خلافت، دعوت ہو یا عزیمت، کردار ہو یا گفتار ہمیشہ سے جہل اور ناسمجھی کے اندھیروں میں مشعل راہ رہی ہیں۔ آج اگر ہمارے گنہگار تن اور من میں اسلامی شعائر، عبادات اور اخلاقیات کی رمق باقی ہے تو یہ مدارس کی مرہون منت ہے، یہ ان علماء کی بدولت ہے جو دین مبین نسل درنسل، سینہ بہ سینہ بطور امانت منتقل کررہے ہیں، واللہ باللہ ہم علماء حق کے پاؤں کے میل کے برابر نہیں، ہماری اوقات ہی کیا ہے، ہماری حیثیت ہی کیا ہے ان عظیم ہستیوں کے آگے جن کو نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے بنی اسرائیل کے انبیاء سے تشبیہ دی ہو جنہوں نے آج تک اپنی تمام خواہشوں کو قربان کرتے ہوئے اپنی زندگیاں صرف اسلام کی ترویج و اشاعت کے لیے وقف کردیں ہوں۔
Read more



