خواتین کا عالمی دن اور فوقیت کی جنگ
خواتین کا عالمی دن کافی جوش سے منایا جا تا ہے اور ہر کوئی خواتین کو خراج عقیدت پیش کر تا ہے، کرنا بھی چاہیے کیونکہ ”وجودِ زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ“ یہ کچھ غلط بھی نہیں۔ گھر گھرستی ہو یا کوئی بھی پیشہ پاکستانی خواتین ہر شعبے میں اپنا آپ منوا رہی ہیں۔ پولیس، طب، کاشت کاری، ریسلنگ، کرکٹ، ویٹ لفٹنگ، آئی ٹی یہاں تک کہ اگر موٹر سائیکل یا ٹریکٹر چلنے کی بھی بات آئے تو خواتین کسی طور کسی مرد سے کم نہیں۔ہاں یہ کہنا عجیب ہی ہے کہ ہم ہر جگہ خواتین کا موازنہ مردوں سے کر کے ایک قسم کی دوڑ میں لگ گئے ہیں جبکہ اس دوڑ میں لگنے سے قبل یہ سوچ ضروری ہے کہ مرد اور عورت دونوں پہلے انسان ہیں پھر ان میں جنسی فرق آتا ہے۔ جس سے کسی طور انکار نہیں کیا جا سکتا لیکن اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ خواتین کو کمزور سمجھ کر یا یوں کہہ لیں جسمانی طور پر کمزور سمجھ کر مرد حاکمیت جتانا اپنا حق سمجھ بیٹھتا ہے۔
Read more
