جون ایلیا کا مراسلہ از جنت
شفاعت بالے، نہیں معلوم کہ تجھے اپنی پیشانی پہ میری ڈھیروں مٹھیاں محسوس ہوئیں کہ نہیں۔ ٹویٹر کی ایک خلا میں تیرے اس جملے کی گونج کہ: ”اس وقت صرف دو موضوعات پہ گفتگو ہونی چاہیے ایک سیلاب اور دوسری طالبان کی سوات میں آمد۔“ نے مجھے یعنی تیرے اس عاصی، فقیر، سرخے چچا کو تیرا گرویدہ کر دیا۔ خون حسین کی قسم، جی چاہا تیری بلائیں لے لوں اور اس حد تک لیں کہ ان جنتی انگلیوں کے کٹاکوں
Read more
