بچے، بابو اور بے بسی!

کل ہوا یوں کہ یہ نام نہاد بابو منہ اندھیرے لاہور شہر سے نکلا اور دیپالپور۔ ضلع اوکاڑہ کے ایک دور دراز گاؤں میں واقع اس چھوٹے سے سرکاری سکول میں جا وارد ہوا۔ سرپرائز وزٹ تھا، سکول کا ایک ایک کونہ چھانا۔ رجسٹرز چیک کیے۔ صفائی ستھرائی کی حالت دیکھی۔ باتھ روم کا معائنہ کیا۔ بچوں کے لئے (عدم) موجود دیگر سہولتوں کا ناقدانہ جائزہ لیا۔ عملے کو خوب ڈانٹ پلائی۔ اور پھر اِن ’ضروری کاموں‘ سے فرصت پا

Read more

! دو بوری چینی

برسوں پرانی بات ہے۔ سہ پہر کا وقت ہو گا جب شہر کے مرکزی بازار کے آخری سرے پر واقع کریانے کی اُس چھوٹی سی دکان میں ایک نوجوان گاہک داخل ہوا۔ دکاندار نے، جو ایک دبلے پتلے، سفید ریش اور دراز قامت بزرگ تھے، اپنے معمول کے مطابق مسکرا کر اُس کا استقبال کیا اور پوچھا: بیٹا، کیا چاہیے؟ ”چاچا، چینی کیا بھاؤ ہے؟“ نوجوان نے پوچھا۔ بزرگوار نے سامنے دھری چینی کی دو بوریوں کی طرف اشارہ کرتے

Read more