سید کاشف رضا کا کچھوا۔ ایک لا تنقیدی تجزیہ

اردو ناول ایک سو پچاسویں جب کہ سید کاشف رضا کا ناول ”چار درویش اور ایک کچھوا“ (اشاعت:اکتوبر 7102 ) اپنی دوسری سال گرہ منا چکا ہے! اس ناول کا شمار حال میں شایع ہونے والے ان اردو ناولوں میں رہا ہے جنھیں ادبی حلقوں میں دیر تک زیر ِ بحث رہنے کے مواقع میسر آئے۔ اس کی وجہ ناول کا کئی اعتبارات سے غیر معمولی ہونا ہوسکتی ہے۔ ناول کے غیر معمولی پن پر موضوعی، تیکنیکی اورہیئتی حوالوں سے

Read more

دربارِ دُربار: ریاست حیدرآباد دکن کے آخری دربار کا قصہ

نپی تلی ، جچی رچی نثر کی پڑھت کا لطف صرف محسوس کیا جا سکتا ہے کہ بلند خیالی اور ارفع زبان و بیان سے کشید کردہ جمالیاتی حظ کو الفاظ و تراکیب میں کھپانا اتنا ہی دشوار ہے جتنا خود اس کو معرضِ تحریر میں لانا۔ کیا شبہ اس میں کہ ہر عہد میں سنجیدہ لیکھک تعداد میں کم رہے ہیں۔ادب کیا ، علم کے ہر شعبہ میں عمدگی اور معیارہی اہلِ ادب و دانش کے قلوب و اذہان

Read more

آئیے، ناصر عباس نیر سے نظم پڑھنا سیکھیں

‘ادب کیسے پڑھیں؟ ‘، ’نظم کیسے پڑھیں؟ ‘، ‘ناول کیسے پڑھیں‘ اور اس سے ملتے جلتے دیگرعنوانات پر مغرب میں کئی ایک کتابیں لکھی گئی ہیں۔ ان میں پہلے دوعنوانات پر برطانوی نقاد اورتھیورسٹ جناب ٹیری ایگلٹن کی دو مختلف کتابیں بالترتیب دو ہزار چودہ اور دو ہزار چار میں شایع ہوئیں۔ ٹیری ایگلٹن سے بھی پہلے سِن انیس صد ننانوے میں ’نظم کیسے پڑھیں، اور شاعری کی محبت میں کیسے گرفتار ہوں؟ ‘ کے عنوان سے معروف امریکی شاعر

Read more

اقبال دیوان :اَن چھُوے خیال و اسلوب والا فکشن نگار

اکیسویں صد ی کے دوسرے دَہے کا یہ آٹھواں برس ہے۔ سہانی ، شگفتہ اور عمدہ نثر لکھنے والے ،تھوڑوں سے بھی تھوڑے رہ گئے ہیں ۔فکشنی نثر میں شگفتگی اور انفرادیت کی خوشبوئیں بھرنے والے کم یاب ہیں۔زبانِ اردو ، جس نے آزاد ، مرزا بیگ،مولوی نذیر، غالب، سرشار،حسن نظامی، راشد الخیری، ملا واحدی، شاہد احمد دہلوی، صدق جائسی،اسلم فرخی اور مختار مسعود جیسوں کے قلموں کے بہشتی ذائقے اپنے اندر اتارے تھے، اب روکھی سوکھی، کڑوی کسیلی کھانے

Read more

سلمٰی اعوان ، محض پاکستانی نہیں عالمی معاشر ے کی عکاس کہانی کار

سلمٰی اعوان کو کون نہیں جانتا۔ کم و بیش پانچ دہائیوں سے ادب و صحافت سے منسلک ہیں۔ زندگی میں انھوں نے تین کام ایمان دارانہ تسلسل سے کیے ہیں: سانس لینے کے لیے کھایا پیاہے؛کتابیں پڑھی ہیں، کتابیں لکھی ہیں، اور ابنِ بطوطہ کا تعاقب کیا ہے۔ یہ تین کام، مردادیبوں میں صرف جنابِ تارڑ نے کیے ہیں، شاید۔ اِن دونوں قلم کاروں میں کئی قدریں مشترک ہیں: دونوں شہر شہر، قصبہ قصبہ، صوبہ صوبہ، ملک ملک لُور لُور

Read more