چین کی کیمونسٹ پارٹی کے اجلاس میں اہم قرار داد متوقع

چین کی کیمونسٹ پارٹی (سی پی سی) نے انیسویں مرکزی کمیٹی کا چھٹا اور آخری اجلاس جس میں کمیٹی کے اراکین کی مکمل تعداد شریک ہو گی، نومبر کی آٹھ اور گیارہ تاریخ کو دارالحکومت بیجنگ میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Read more

پاکستانی قانونِ شہریت: غیر ملکی مردوں سے شادیاں کرنے والی پاکستانی خواتین کن مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں؟

پاکستانی قانون کے تحت پاکستانی مرد اگر کسی غیر ملکی خاتون سے شادی کرتے ہیں تو ان کی ساتھی اس بات کی حق دار ہے کہ وہ پاکستانی شہریت حاصل کر سکے مگر یہ حق خاتون کو نہیں دیا گیا ہے۔

Read more

پشاور میں کاروباری افراد کو بھتہ خوری کا سامنا: ’کال کر کے کہتے ہیں، پیسے دو ثواب ملے گا‘

جان کے خوف کی وجہ سے بھتے کی کالیں وصول کرنے والے افراد کی بڑی تعداد تو پولیس سے رابطہ ہی نہیں کرتی لیکن اس کے باوجود بھی 2021 کے دوران ایسے 36 معاملات کی ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں۔

Read more

محمد حفیظ: انڈیا سے میچ جیتنے کے بعد اعتماد میں اضافہ ہوا، پوری ٹیم میں پوزیٹو انرجی موجود ہے

پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹویٹنی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کے مدمقابل سیمی فائنل میں کوسنی ٹیم ہو گی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ٹیم پر اعتماد ہے۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان بمقابلہ سکاٹ لینڈ، ایک ایسا ملک جس کی کرکٹ کی تاریخ 236 سال پرانی ہے

سکاٹ لینڈ کی اس ٹورنامنٹ کے سُپر 12 مرحلے میں کارکردگی پر کئی نہ یہ سوچا ہوگا کہ انھیں اس مرحلے تک پہنچنے کا موقع کیسے ملا۔ لیکن شاید آپ میں سے کئی یہ بات بھول گئے ہوں کہ سکاٹ لینڈ نے ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں اپنے تمام میچ جیتے تھے اور اس سے بھی زیادہ دلچسپ بات یہ جان لیجیے کہ سکاٹ لینڈ کی کرکٹ کی تاریخ کم از کم 236 برس پرانی ہے۔

Read more

بلڈ کینسر: ’میں اپنے کام کے دوران بورڈ میٹنگز میں سو جاتی تھی اور پھر پتا چلا کہ مجھے کینسر ہے‘

لیزا کہتی ہیں شروع میں وہ اس بات کو ماننے سے انکار کرتی رھیں اور اسے اپنے گھر اور دفتر والوں سے چھپاتی رہیں لیکن پھر ڈاکٹر نے کہا کہ انھیں لوگوں کو یہ بتانا ہو گا کیونکہ اس علاج سے وہ بہت بیمار ہو جائیں گی۔

Read more

سراج الدین حقانی کی ’ثالثی‘ میں پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان خوست میں امن مذاکرات: رپورٹ

پاکستان کے حکومتی ذرائع نے پاکستانی طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے پہلے دور کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک وفد پاکستانی طالبان رہنماؤں سے بات چیت کے لیے افغانستان گیا ہوا ہے۔

Read more

انڈیا کی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم 21 ہلاک، کئی ایک کی آنکھوں کی بینائی جانے کی بھی اطلاعات

انڈیا کی مشرقی ریاست بہار میں زہریلی شراب سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے دو اضلاع میں گزشتہ تین دنوں میں جعلی شراب پینے سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Read more

جموں کے فرقہ وارانہ فسادات جن میں مسلمانوں کا بڑے پیمانے پر قتل عام ہوا

’گاڑیوں کو فوجیوں نے اپنی حفاظت میں لے لیا۔ لیکن جب وہ شہر کے مضافات میں جموں سیالکوٹ روڈ پر چٹھہ کے قریب پہنچے تو وہاں آر ایس ایس کے مسلح افراد اور سکھ پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ انھیں گاڑیوں سے باہر نکالا گیا اور بے رحمی سے مار دیا گیا۔‘

Read more

ٹی 20 ورلڈ کپ: انڈیا سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے افغانستان پر منحصر، سوشل میڈیا پر میمز کا تانتا بندھ گیا

گروپ ٹو سے دوسری کون سی ٹیم سیمی فائنل میں جائے گی۔ اس کا فیصلہ کل افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے مقابلے سے بہت حد تک ہو جائے گا اگر چہ حتمی طور پر نہ ہو۔

Read more

ڈسکہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی، منصوبہ بندی میں فردوس عاشق اعوان ملوث تھیں: الیکشن کمیشن کی رپورٹ

رپورٹ کے مطابق ان انتخابات کے دوران 20 ایسے پولنگ سٹیشن سامنے آئے تھے جہاں انتخابات کے دوران پولیس افسران نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی، بروقت انتخابات نہیں ہوئے اور یہ پورا عمل کرپشن کا شکار رہا۔

Read more

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمت، کیا حکومت عوام کو مکمل کہانی بتا رہی ہے؟

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قرار دیا گیا ہے مگر عالمی منڈی میں قیمتیں پیٹرولیم مصنوعات کی مقامی قیمتوں کی واحد وجہ نہیں ہیں۔

Read more

ممکنہ ’آپریشن‘ سے ’معنی خیز‘ مذاکرات تک: ٹی ایل پی کے ساتھ معاملات میں کس نے کیا کردار ادا کیا؟

وزیر اعظم عمران خان فیصلہ کر چکے تھے کہ تحریک لبیک کا معاملہ مزید قابل بحث یا قابل مذاکرات نہیں اور متعلقہ اداروں کو آپریشن ’کلین اپ‘ کی ہدایت کر دی گئی تھی مگر پھر اسلام آباد میں چند ’خفیہ ملاقاتیں‘ ہوئیں اور ماحول اچانک تبدیل ہو گیا۔

Read more

کیا بیرون ملک تعلیم کے لیے سکالرشپ حاصل کرنا اب ایک مخصوص طبقے تک محدود ہو گیا ہے؟

پاکستانی طالبعلموں کو اکثر اپنی مرضی کے مضامین میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک یونیورسٹیوں میں داخلہ لینا پڑتا ہے لیکن بڑھتے تعلیمی اخراجات کے باعث وہ ان تعلیمی اداروں سے سکالرشپ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مگر سکالرشپ حاصل کرنے کا عمل آسان نہیں۔ تو پھر طلبا کو سکالرشِپ فارم بھرتے ہوئے کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انڈیا کی سکاٹ لینڈ کے خلاف فتح پر سمیع چوہدری کا تجزیہ: ’یہ شاید ورلڈ کپ کا میچ نہیں‘

انڈیا کی یہاں جیت اس حد تک متوقع تھی کہ اسے یقینی کہا جا سکتا تھا مگر یہ جیت اس طرح کی کہانی سے نکلے گی، یہ شاید خود کوہلی نے بھی نہ سوچا ہو گا۔ یہ شاید ورلڈ کپ کا میچ نہیں، کسی فیسٹیول کا میچ تھا۔ پڑھیے سمیع چوہدری کا تجزیہ۔

Read more

نعمان نیاز کی شعیب اختر سے معافی: ’معافی مانگتا ہوں لیکن میری اور میرے والد کی کردار کشی کیوں کی گئی؟‘

اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر کے ساتھ آن ایئر پیش آنے والے واقعے پر معافی مانگ لی ہے تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس پورے معاملے میں نہ صرف ان کی کردار کشی کی گئی بلکہ ان کے والد کے بارے میں بھی نامناسب باتیں کہی گئیں۔

Read more

امریکی نیوی نے جنوبی بحیرہ چین میں تباہ ہونے والی آبدوز کے کمانڈنگ آفیسروں کو نوکری سے نکال دیا

نیوی کے آفیسروں کو جنوبی بحیرہ چین میں سمندر کے نیچے ابھری ہوئی چٹان کے ساتھ یو ایس ایس کونیٹیکٹ کے ٹکرانے کی پاداش میں نکالا گیا ہے۔ حادثے سے بیجنگ میں حکام کافی ناراض ہوئے اور انھوں نے سوال کیا کہ آبدوز خطے میں کیا کر رہی تھی۔

Read more

تحریک لبیک دھرنا: پنجاب پولیس کی ناکامی پر پولیس کے سربراہ کو خط: ’جب سادھوکی پر پولیس کو مار پڑ رہی تھی تو رینجرز اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے‘

کالعدم جماعت تحریک لبیک کے دھرنے کے شرکا کو روکنے میں پنجاب پولیس کے حکام کی ناکامی سے متعلق پنجاب پولیس کے سربراہ کو خط لکھنے والے سب انسپکٹر خالد نواز کا کہنا ہے کہ پولیس حکام اپنی ناکامیوں کا احاطہ کرنے کی بجائے اس احتجاج میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کے گھر تعزیت کے لیے جا کر ذاتی تشہیر حاصل کر رہے ہیں۔

Read more

عظیم رفیق نسلی امتیاز کیس: یارکشائر کرکٹ کلب کے چیئرمین مستعفی

برطانیہ میں یارکشائر کرکٹ کلب کے چیئرمین راجر ہٹن نے کلب کی جانب سے سابق کھلاڑی عظیم رفیق کے ساتھ نسلی امتیاز پر مبنی رویے کے الزامات کے خلاف خاطر خواہ اقدامات نے کرنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Read more

راجہ صاحب محمود آباد: ’جناح چچا‘ کے لاڈلے محمد امیر احمد خان جنھوں نے ہر قسم کے عہدے اور جائیداد سے انکار کر دیا

راجہ صاحب محمد علی جناح کو ہمیشہ ’انکل‘، فاطمہ جناح کو ’پھوپھی‘ اور دینا کو ’بہن‘ کہا کرتے تھے۔ محمد علی جناح بھی نے ہمیشہ راجہ صاحب کے جذبات کا احترام کیا اور ان سے اولاد کی طرح محبت کی۔

Read more

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، پاکستان میں ایندھن مہنگا کیوں ہو رہا ہے؟

پاکستان میں ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین تنقید بھی کر رہے ہیں تو اپنی حالتِ زار بتانے کے لیے مزاح کا سہارا بھی لے رہے ہیں۔

Read more

کووڈ 19: عالمی ادارہ صحت نے یورپ میں فروری تک مزید پانچ لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کر دیا

عالمی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ عالمی وبا ختم ہو چکی ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ یورپی حکومتیں ایک مرتبہ پھر کووڈ سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہی ہیں۔

Read more

ڈیوڈ فلر: ہسپتال عملے کے رکن کا 12 برس میں 100 لاشوں کا ریپ کرنے کا اعتراف

مقدمے کی سماعت سے قبل اُنھوں نے 51 جرائم کا اعتراف کیا تھا، جن میں دو مردہ خانوں میں 78 شناخت شدہ متاثرین سے متعلق 44 الزامات بھی شامل ہیں جہاں وہ الیکٹریشن کے طور پر کام کرتے تھے۔

Read more

آرین خان کیس: داؤد ابراہیم، اجمل قصاب جیسے ناموں سے جڑی آرتھر روڈ جیل کو خطرناک ترین جیل کیوں کہا جاتا ہے؟

ممبئی دھماکوں کے ملزم اور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم، چھوٹا شکیل، چھوٹا راجن اور ارون گاولی گروپ کے چند شوٹرز ابھی تک اس جیل میں قید ہیں۔ جبکہ اجمل قصاب کے لیے اس جیل میں ایک خصوصی سرنگ بنائی گئی تھی۔

Read more

پاکستان کا سیاسی بیانیہ اور کرپشن کی وہی گھسی پٹی کہانی، اشعر رحمان کا کالم

جو صاحب اقتدار ہیں وہ یاد رکھیں پروپیگنڈا اور سب سے بہترین پروپیگنڈا کرنے والے چاہے وہ میڈیا میں ہوں یا اس سے باہر ان پر کسی کی اجارہ داری نہیں۔ آج جو لوگ وہاں شکایت لے کر جاتے ہیں کل کٹہرا بھی ان کا مقدر ہو سکتا ہے۔ سیاست میں کوئی کیس، کوئی فیصلہ آخری نہیں اور جیوری کی رائے میں بھی تبدیلی آتی رہتی ہے۔ پڑھیے اشعر رحمان کا کالم۔۔۔

Read more

دیوالی کے موقع پر انڈیا میں سوشل میڈیا پر ’بقر عید‘ کا ٹرینڈ

اس ٹرینڈ پر اگر غور کیا جائے تو یہ بات سامنے آئے گی کہ جہاں چند لوگ دیوالی کے موقع پر پٹاخے پھوڑنے کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر غصے کا اظہار کر رہے ہیں وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو دیوالی کا موازنہ مسلمانوں کے مذہبی تہوار بقر عید سے کر رہے ہیں۔

Read more

ایران میں ایک ہفتہ پٹرول کی فراہمی کا نظام متاثر رہا: یہ کیسا سائبر حملہ تھا، ایرانی حکام کے خدشات

اکتوبر کی 26 تاریخ کو ایران کو ایک سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد حکام کے مطابق ایک ہفتے تک ایران میں تیل کی فراہمی کا نظام تعطل کا شکار رہا اور تمام پیٹرول سٹیشنوں پر تیل کی فروخت رک گئی۔ یہ صورتحال ایک ہفتے تک جاری رہی۔ ایرانی حکام اس سائبر حملے کے بارے میں کن خدشات کا اظہار کرتے ہیں؟

Read more

’سیاہ فام مسلمانوں کے مسائل: ’آپ کو ڈیٹ کرتے وقت اپنا ایمان ثابت کرنا پڑتا ہے‘

اٹھائیس سالہ خالوم نے بی بی سی ریڈیو ون کے پروگرام نیوز بیٹ کو بتایا کہ ‘ایک طرف جب مذہب کی بات آتی ہے تو کہا جاتا ہے تم مسلمان ہو لیکن سیاہ فام ہو اور دوسری جانب جب ثقافت کی بات ہو تو سننے کو ملتا ہے کہ تم سیاہ فام ہو یا مسلمان ہو؟ تو ایسے میں آپ کیا کریں؟’

Read more

ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں افغانستان اور انڈیا کا میچ جذباتیت اور فیک نیوز کے ذریعے کیسے متنازع بنایا گیا؟

اس میچ کے ختم ہونے کے بعد جس طرح کے تبصرے ہوئے ہیں ان میں دلائل اور منطق نام کی کوئی چیز نظر نہیں آئی، بلکہ ایک ہی جیسے تبصرے لوگ آگے بڑھاتے گئے ہیں جن میں جذباتیت کا عنصر نمایاں نظر آتا ہے۔

Read more

سعد رضوی کی نظربندی کے خلاف درخواست واپس لے لی گئی

کالعدم جماعت تحریکِ لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست عدالت نے واپس لیے جانے کی بنیاد پر نمٹا دی ہے۔ سعد رضوی کو رواں برس اپریل میں حراست میں لیا گیا تھا اور وہ تاحال نظربند ہیں۔

Read more

مجھے آن لائن پر نفرت بھرے پیغامات اور دھمکیوں کا سامنا رہتا ہے، اسے روکا کیوں نہیں جا سکتا؟‘

خواتین کے خلاف آن لائن زیادتی یا نفرت کے اظہار میں اضافہ روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے لیکن دنیا کے مختلف ممالک میں پولیس، حکومتیں اور سوشل میڈیا کی کمپنیاں کیوں اسے روکنے کے لیے کچھ زیادہ کام نہیں کر رہیں۔

Read more

فلائٹ وی سی 10: ’میں نے اس طیارہ حادثے کی عینی شاہد ہوں جس میں میری دو بہنیں ہلاک ہوئیں‘

ایسٹ افریقین ایئر لائن کی اس فلائٹ میں جہاز کے عملے سمیت 107 افراد سوار تھے جن میں سے 43 ہلاک ہو گئے۔ اپنی دو بہنوں کو اس حادثے میں کھونے والی ہیریت نے اپنی کہانی سناتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ شاید وہ اس حادثے میں مرنے والے افراد کے اہلخانہ کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہو جائیں۔ ہیریئٹ ویئر آسٹن صرف آٹھ برس کی تھیں جب انھوں نے وہ طیارہ حادثہ دیکھا جس میں ان کی دو بہنیں ہلاک ہو گئیں تھیں۔ وہ کہتی ہیں کہ انھوں نے اپنی زندگی کے گذشتہ 49 برس دکھ میں گزارے ہیں لیکن حال ہی میں اُنھوں نے ایسے لوگوں سے رابطہ کیا جنھوں نے ان کی طرح اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھویا تھا۔

Read more

ایران، امریکہ تعلقات: عالمی طاقتوں سے ہونے والے جوہری معاہدے پر مذاکرات رواں ماہ بحال ہو جائیں گے

ایران کے چیف مذاکرات کار علی بقری کانی کا کہنا ہے کہ ایران نے ’غیر قانونی اور انسان دشمن پابندیوں‘ کو ہٹوانے کے لیے 29 نومبر کو ویانا میں مذاکرات میں شرکت کرنے سے اتفاق کر لیا ہے۔ دوسری جانب امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر ایران سنجیدہ ہے تو جلد ہی یہ معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2021: بابر اعظم اور محمد رضوان کے ریکارڈز جو انھیں حریف ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں پر حاوی کرتے ہیں

بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی جب سے بنی ہے اس نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نہ صرف پاکستانی ٹیم کا روپ تبدیل کر دیا ہے بلکہ یہ دونوں بیٹسمین انفرادی اور اجتماعی طور پر ایک کے بعد ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کرتے جا رہے ہیں۔

Read more

اقلیتوں کی لڑائی لڑنے والی منہنی سی مگر 'کراری آواز' والے صبغت اللہ قادری

صبغت اللہ قادری کو سنہ 1989 میں ملکہ کا وکیل یعنی کوئینز کونسل مقرر کیا گیا تھا اور اس کے بعد ‘اِنر ٹیمپل’ کی معزز سوسائٹی کا بینچر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ انر ٹیمپل کی طلبا یونین کے صدر بھی رہے۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انڈیا کی افغانستان کے خلاف فتح پر سمیع چوہدری کا تجزیہ: لیکن یہ وہ 'افغانستان' نہیں تھا

جس طرح کا آغاز افغانستان نے ٹورنامنٹ میں کیا تھا، یہ توقع ہو چلی تھی کہ اب یہ ٹیم ورلڈ کپ میں بڑی ٹیموں کا سامنا کرنا سیکھ چکی ہو گی اور گروپ کی تین بڑی ٹیموں کے ساتھ میچز میں مقابلے یکطرفہ نہیں ہوں گے۔ پڑھیے سمیع چوہدری کا تجزیہ۔

Read more

وائرل ویڈیو بنانے والا نوجوان مبینہ تشدد کے بعد قتل، سندھ رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے نوجوان ناظم الدین کے لواحقین کا کہنا کہ ’اس نے چند غیر ملکی شکاریوں کو تلور کے شکار سے روکا تھا اور ان کی ویڈیو بنائی تھی جس کی وجہ سے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔‘

Read more

حدیقہ کیانی کے ڈرامے، شائستہ پرویز کی الیکشن مہم پر اعتراض: عدت میں عورت کے لوگوں کے سامنے آنے پر بحث

حدیقہ کیانی کے ڈرامے ’دوبارہ‘ اور پاکستان مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز کی الیکشن مہم سے متعلق سوشل میڈیا پر لوگ یہ بحث کر رہے ہیں کہ شوہر کے مرنے پر عورت کا رویہ کیا ہونا چاہیے۔

Read more

دیوالی کی تیاریاں: برطانیہ میں کووڈ اور لاری ڈرائیوروں کی کمی کے سبب دیوالی کی تیاریاں متاثر

برطانیہ میں کووڈ اور لاری ڈرائیوروں کی کمی کے سبب دیوالی کی تیاریاں متاثر ہوئی ہیں لیکن کووڈ کی پابندیوں کے بعد اس مرتبہ لوگ یہ تہوار دھوم سے منانا چاہتے ہیں۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان، نمیبیا اور ہاتھیوں کا قضیہ

دبئی میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمیبیا کو شکست پر جہاں کھیل کی نوعیت اور کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تبصرے جاری ہیں، وہیں ان تبصروں کا ایک دلچسپ پہلو نمیبیا سے ہاتھیوں کی پاکستان درآمد کا بھی ہے۔

Read more

پاکستانی اداروں پر بڑھتے سائبر حملے: ہیکرز آپ کا ڈیٹا کیسے استعمال کرتے ہیں اور آپ اس سے کیسے متاثر ہو سکتے ہیں؟

سائبر سکیورٹی کے ماہر عبدالقادر نے بتایا کہ جس طرح پاکستان میں کسی اندرونی و بیرونی دشمن سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر فوج موجود ہے جو لوگوں کو تحفظ دے ان خطوط پر قومی سطح پر سائبر سکیورٹی رسپانس میکنزم موجود نہیں ہے۔

Read more

ٹک ٹاک: نوکریوں کے متلاشی ٹک ٹاک پر ‘کیریئر ٹاک‘ سی وی پیش کرنے لگے

‘کریئر ٹاک‘ ایک کریئر کے بارے میں ویڈیوز کا ایک ذیلی فیچر ہے جس میں لوگ نوکری ڈھونڈنے کے حوالے سے، سی وی بنانے کے حوالے سے، اور کام کے مواقعے کے بارے جاننے کے لیے ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔

Read more

ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ، انڈیا بمقابلہ پاکستان: وہ ملک جہاں جیت کا جشن آپ کو جیل پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے

متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ مقابلے میں انڈیا اور پاکستان کے پہلے میچ کے دوران دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کی طرح نفیسہ عطاری بھی ٹی وی سکرین سے چپکی ہوئی تھیں۔

Read more

ہیبت اللہ کا پولیس کانسٹیبل سے پی ایچ ڈی تک کا سفر: ’خود کو پہچاننے کے لیے علم کا ہونا ضروری ہے‘

گذشتہ ہفتے بلوچستان یونیورسٹی کے اٹھارویں کانووکیشن میں جب ہیبت خان حلیمی اپنی ڈگری لینے کے لیے سٹیج پر آئے تو نہ صرف ہال تالیوں سے گونج اٹھ بلکہ کئی لوگوں نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

Read more

ماحولیاتی تبدیلی، کوپ 26: بلوچستان کے شہر سبی میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ پر زندگی جو لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کر رہی ہے؟

اپریل کے آغاز ہی میں یہ قبائل اپنا سامان باندھ کر ٹرکوں پر لادتے ہیں اور صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کا رُخ کرتے ہیں۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب سبی میں گاؤں کے گاؤں ویران ہو جاتے ہیں اور اگلے چھ ماہ تک صرف خاموشی کا راج ہوتا ہے۔

Read more

بنانا چیلنج: ترک حکام کیلے والے مذاق پر شامیوں کو ملک سے کیوں نکال رہے ہیں؟

ترکی میں سوشل میڈیا پر ہنستے اور مذاق کرتے ہوئے شامی ایک نئے جنون میں شریک ہو رہے ہیں۔ وہ ٹِک ٹاک کی مزاحیہ ویڈیوز میں کیلے کھاتے اور اپنے دوستوں کو ایسا کرنے کے لیے چیلنج کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ مگر یہ ترک حکام کو کیوں برا لگ رہا ہے؟

Read more

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمبیبا پر فتح پر سمیع چوہدری کا تجزیہ: سیمی فائنل کی ’سرکاری رسید‘

جس وقت یہ ٹورنامنٹ شروع ہوا تھا، بہت کم لوگوں کے خیال میں پاکستان اس ٹائٹل کی دوڑ میں فیورٹ تھا۔ نام لیے جا رہے تھے تو انڈیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا وغیرہ کے مگر پاکستان اکثر اندازوں، پیش گوئیوں اور تخمینوں میں سے غائب تھا۔ پڑھیے سمیع چوہدری کا تجزیہ۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان بمقابلہ نمیبیا: سوشل میڈیا پر نمیبیا کے انڈیا سے موازنے، صارفین پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے پر خوشی سے نہال

پاکستان نے ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں سپر 12 مرحلے میں اپنے چوتھے میچ میں نمیبیا کو باآسانی 45 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے۔

Read more

آرین خان کو گرفتار کرنے والے سمیر وانکھیڑے پر جعلی کیس بنا کر کروڑوں وصول کرنے کے الزامات

انڈین ریاست مہاراشٹر کی حکومت کے وزیر نواب ملک نے منگل کو ایک بار پھر آرین خان کو گرفتار کرنے والے نیشنل نارکوٹس بیورو یعنی این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے پر الزامات لگائے ہیں۔

Read more

آزادی صحافت اور پیکا قانون: ’پاکستانی صحافیوں کو خوفزدہ کرنے اور خاموش کرانے کا ذریعہ‘

ہر سال دو نومبر کو صحافیوں کے خلاف جرائم کے لیے سزا سے بچنے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی آزادی صحافت سے متعلق اعداد و شمار اور صورتحال مسلسل تشویشناک نظر آرہی ہے۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان آج نمیبیا سے کھیلے گا مگر نمیبیا ہے کہاں؟

اگر دنیا کے نقشے کو دیکھیں تو پاکستان اور نمیبیا رقبے کے اعتبار سے بالترتیب دنیا کے 33ویں اور 34ویں بڑے ممالک ہیں۔ لیکن اگر آبادی کے حساب سے جائزہ لیا جائے تو پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جبکہ نمیبیا صرف 25 لاکھ آبادی کے ساتھ دنیا کا 140واں بڑا ملک ہے۔ تاہم اگر کرکٹ کی صلاحیتوں کی بات کی جائے تو ان دونوں ٹیموں کا بظاہر قطعی کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

Read more

سبیاساچی مکھرجی: مشہور فیشن ڈیزائنر مدھیہ پردیش کے وزیرِ داخلہ کے نشانے پر کیوں؟

انڈین فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کے کام کے مداح انڈیا ہو یا پاکستان ہر جگہ موجود ہیں لیکن ان میں کم از کم مدھیہ پردیش کے وزیرِ داخلہ نروتم مشرا شامل نہیں ہیں جن کی تنقید اور انتباہ کے بعد ڈیزائنر نے اپنا ایک اشتہار واپس لے لیا ہے۔

Read more

سی آئی اے کی جانب سے پاکستانی قیدی ماجد خان پر ہونے والا تشدد ’امریکہ کی اخلاقی ساکھ پر داغ‘ قرار

اگرچہ قیدی نے الزامات تسلیم کر کے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے تاہم فوجی عدالت کی جیوری میں شامل آٹھ میں سے سات افسران کی جانب سے رعایتی سلوک کے لیے لکھے گئے خط میں ان پر ہونے والے مبینہ تشدد کی مزاحمت کی گئی ہے۔

Read more

تحریکِ لبیک سے ایک نیا معاہدہ مگر فضا میں وہی پرانی بےیقینی کیوں؟

مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان ہونے والا حالیہ معاہدہ ماضی میں اس جماعت سے کیے گئے معاہدوں سے مختلف نہیں اور اس بات کی بھی کوئی ضمانت نہیں کہ حکومت معاہدے کی پاسداری کرے گی اور نہ ہی اس بات کی کوئی ضمانت دی جا سکتی ہے کہ تحریک لبیک دوبارہ سڑکوں پر نہیں آئے گی۔

Read more

آصف علی کے چھکے: ’کیسا بیٹسمین دیا ہے جو روزانہ پانچ، چھ گیندیں گم کر دیتا ہےʹ

آصف علی کی چھکوں سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے ٹی ٹوئنٹی کریئر( اس میں انٹرنیشنل میچز بھی شامل ہیں) میں مجموعی طور پر 245 چھکے لگا چکے ہیں ۔وہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے پاکستانی بیٹسمینوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

Read more

ہیروئن: کھانسی کی دوا میں استعمال سے دنیا کے ’مقبول ترین نشے‘ تک

ہیروئن سے کون واقف نہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ 19ویں صدی کی آخری دہائی میں پہلی بار ایک لیبارٹری میں تیار کیے جانے کے چند برس بعد تک اسے کھانسی اور گلے کی خراش کے لیے بنائی جانے والی ادویات میں استعمال کیا جاتا تھا۔

Read more

موسمیاتی تبدیلی: کیا انڈیا اپنے صفر کاربن اخراج کے اہداف پورے کر سکتا ہے؟

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ انڈیا 2030 تک اپنی معیشت کی کاربن اخراج کی شدت میں 45 فیصد کمی کرے گا۔ انڈیا کا کاربن گیسوں کے اخراج میں کمی کا یہ ہدف اس کے سنہ 2005 سے 2030 کے گذشتہ ہدف سے بہت زیادہ ہے جس میں انڈیا نے 33 سے 35 فیصد کمی لانے کا اعادہ کیا تھا۔

Read more

کوپ 26 اور ماحولیاتی تبدیلی: کرہ ارض کو بچانے کے لیے امریکی صدر بائیڈن کی طاقت بھی محدود

امریکی صدر جو بائئڈن گلاسگو میں جاری ماحولیاتی تبدیلی پر عالمی کانفرنس میں یہ باور کرانے کی کوشش کریں گے کہ امریکہ اس لڑائی میں رہنمائی کر رہا ہے لیکن کیا امریکہ کے اپنے حالات اس بات کی اجازت دیتے ہیں؟

Read more

نریندر مودی کی ریلی میں دھماکے کرنے کے جرم میں چار افراد کو سزائے موت

انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کی ریلی میں آٹھ سال قبل ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کے کیس میں قومی تحقیقاتی ایجنسی یعنی این آئی اے کی خصوصی عدالت نے چار افراد کو موت کی سزا سنائی ہے۔

Read more

پیئرس ایرو: امریکہ کی سب سے مہنگی کار جسے خصوصی طور پر ایران کے شاہ رضا پہلوی کے لیے ہاتھ سے تیار کیا گیا

امریکہ میں پیئرس ایرو لورز ایسوسی ایشن کے ایک رکن کرٹس پاؤل کے مطابق سنہ 1930 میں رضا شاہ پہلوی کی فرمائش پر بنائی گئی اس کار کی قیمت 30 ہزار ڈالر تھی جو آج تقریباً چار لاکھ نوے ہزار ڈالر بنتی ہے۔

Read more

کوپ 26 اور ماحولیاتی تبدیلی: گلاسگو سے دنیا بھر کے سربراہاں کے خصوصی طیاروں کی تصاویر

سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں اس ہفتے ماحولیات کے بارے میں عالمی کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر کے خصوصی طیارے ‘ایئر فورس ون’ کے علاوہ دنیا کے بشتر ملکوں کے صدور اور وزراء اعظم کے خصوصی طیارے بھی اترتے ہوئے نظر آئیں گے۔

Read more

آرا مچھلی: بلوچستان میں نایاب آرا مچھلی پکڑ لی گئی مگر اس کا استعمال کہاں ہوتا ہے؟

جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق ایران کے قریب جیونی میں آرا مچھلی ماہی گیروں کے جال میں آگئی جس کو مقامی مارکیٹ میں فروخت کردیا گیا۔

Read more

کوپ 26 اور ماحولیاتی تبدیلی: جہاں گرمی کی شدت برداشت سے باہر ہے، وہاں انسان کیسے گزارا کرتے ہیں؟

ماحولیاتی تبدیلی اب کوئی مستقبل کی کہانی نہیں رہی بلکہ دنیا کے کئی علاقوں میں اس کی شروعات ہو چکی ہے۔ بی بی سی نے پانچ ایسے افراد سے بات کی ہے جن کی زندگیاں شدید گرمی کی وجہ سے بالکل تبدیل ہو کر رہ گئی ہیں۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد انڈین سوشل میڈیا صارفین کے آئی پی ایل پر پابندی کے مطالبے

پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھی ایک یکطرفہ مقابلے میں شکست کے بعد انڈین شائقین جہاں کافی مایوس اور ناراض نظر آرہے ہیں وہیں وہ اس شکست کی وجوہات تلاش کرنے کی کوشش میں بھی ہیں۔

Read more

تحریک لبیک: کارکنوں کو جی ٹی روڈ سے ہٹنے کی ہدایت، معاہدے پر عملدرآمد تک وزیرآباد میں رُکنے کا اعلان

پنجاب کے شہر وزیرآباد میں موجود کالعدم تحریک لبیک کی مرکزی شوریٰ کی جانب سے لانگ مارچ کے شرکا کو جی ٹی روڈ خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے نزدیک واقع حامد ناصر چٹھہ پارک میں منتقل ہونے کو کہا گیا ہے۔ مفتی منیب کا کہنا ہے کہ ’ہم معاہدے کر کے چین کی نیند نہیں سو جائیں گے بلکہ اس کی چوکیداری کریں گے۔ یہ آغاز ہے اختتام نہیں ہے۔‘

Read more

جوزف گوئبلز: نازی وزیر برائے پراپیگینڈا جو جھوٹ کو ’سچ‘ میں بدلنے کا گُر جانتے تھے

ہٹلر کی وصیت کے مطابق گوئبلز کو ایک دن کے لیے جرمنی کا چانسلر بنایا گیا۔ اپنے لیڈر کی تقلید کرتے ہوئے انھوں نے خود کو روسی فوجیوں کے حوالے کرنے سے انکار کیا اور انھوں نے اور ان کی اہلیہ نے پہلے اپنے چھ بچوں کو زہر دیا اور اس کے بعد دونوں نے اپنی جان لے لی۔

Read more

انفارمیشن ٹیکنالوجی: پاکستان کا آئی ٹی شعبہ برآمدات میں اضافے کے باوجود ہنرمند افرادی قوت کی کمی کا شکار

پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ آئی ٹی گریجویٹس کی ضرورت ہے لیکن تعلیمی اداروں سے صرف 25 ہزار لوگ ہی نکل رہے ہیں اور ان میں سے بھی صرف صرف 2500 ایسے ہیں کہ جن کے اندر وہ مہارت اور ہنر ہے جو کہ آئی ٹی کے شعبے میں درکار ہوتی ہے۔

Read more

انڈیا کو نیوزی لینڈ سے شکست: ’انڈیا کا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا معجزہ ہی ہو گا‘، سابق کرکٹرز بھی انڈیا کی پرفارمنس سے مایوس

انڈیا کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کرکٹ فینز تو ایک طرف لیکن انڈیا کے سابق کرکٹرز بھی اس پرفارمنس سے خاصے مایوس دکھائی دیے۔

Read more

انڈیا اور نیوزی لینڈ کا میچ: لیکن یہ ہار کوہلی کی نہیں، گنگولی کی ہو گی

کوہلی کی ٹیم چونکہ اس ٹورنامنٹ کی میزبان بھی ہے اور شروع سے ہی فیورٹ بھی رہی ہے، اس لیے اگر یہ ٹیم ٹاپ فور تک نہیں پہنچ پاتی تو یہ نہ صرف آئی سی سی کے لیے مالی خسارے کا باعث ہو گا بلکہ ناک آؤٹ مرحلے کی کرکٹ کا جوش بھی کچھ ماند پڑ جائے گا۔ سمیع چوہدری کا کالم۔

Read more

ماحولیاتی تبدیلی: گلاسگو میں جاری عالمی کانفرنس کوپ 26 کو دنیا کی ’آخری‘ اُمید کیوں کہا جا رہا ہے؟

سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کوپ 26 نامی کانفرنس جاری ہے اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں بدترین ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچنا ہے تو ہمیں عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو ڈیڑھ ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنا ہوگا۔

Read more