ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کا بی بی سی کو انٹرویو: ’یہاں کوئی مفاد نہیں، یہاں پر صرف عشق ہے‘

ثمینہ احمد سے شادی کے بعد اپنے پہلے مشترکہ انٹرویو میں بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے منظر صہبائی نے کہا کہ ’ہم نے تو شادی کرتے وقت صرف اپنے بارے میں سوچا، ہم نے یہ نہیں سوچا کہ دنیا کیا کہے گی۔ نہایت سادہ طریقے کے ساتھ شادی کی۔‘

Read more

بلوچستان پولیس کی تحویل میں خاتون کی برہنہ رقص کی ویڈیو بنانے کے الزام میں خواتین پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس کی تحویل ریمانڈ کے دوران ایک خاتنو کی نہ صرف برہنہ ویڈیو بنوائی گئی بلکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کی گئی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ویڈیو بنانے کی حرکت، سزا پانے والی خواتین کی تھی اور اس حوالے سے کوئی اور محرک کار فرما نہیں تھا۔

Read more

امیر خان متقی کا بی بی سی کو انٹرویو: ’تحریک طالبان کے ساتھ ابھی حتمی معاہدہ نہیں ہوا ہے تاہم آغاز بہت اچھا ہوا ہے‘

بی بی سی سے خصوصی انٹرویو میں افغانستان میں طالبان حکومت کے عبوری وزیرخارجہ امیر خان متقی نے تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان یعنی ٹی ٹی پی کے درمیان معاہدے کے لیے ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اگست میں افغانستان پر دوبارہ کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان حکومت کے عبوری وزیرخارجہ امیر خان متقی اپنے وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر پاکستان میں موجود تھے۔

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر سٹیو بینن کے خلاف کانگریس کی ہتک عزت پر فرد جرم عائد

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق سیاسی مشیر سٹیو بینن پر کانگریس کی ہتک کے مقدمے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔ سٹیو بینن نے امریکی کانگریس کی بلڈنگ کیپٹل ہل پر صدر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کی انکوائری کے سلسلے میں کانگریس کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا تھا۔

Read more

شین: نوجوانوں کو ’جنون کی حد تک پسند‘ کپڑوں کا فاسٹ فیشن چینی برانڈ جس نے دنیا کی مقبول کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

کورونا وائرس کی وبا کے دوران کپڑوں کی اس چینی کمپنی کی مقبولیت آسمان کو چھونے لگی ہے۔ مگر کیا آپ کی عمر 30 سال سے زیادہ ہے؟ پھر امکان یہ ہے کہ آپ نے اس کا نام بھی نہیں سنا ہو گا۔

Read more

سہیل اصغر: 'وکھری ٹائپ' کے آدمی اور فنکار جو رائٹر کے سکرپٹ میں اپنا رنگ بھرنا جانتے تھے

سہیل اصغر کو جگر کا کینسر تھا اور گذشتہ سال ان کے معدے کی سرجری بھی ہوئی تھی۔ قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ ان کا مرض جان لیوا تھا لیکن انھوں نے قریبی دوست اداکار عابد علی کی موت کے بعد زندہ رہنے کی امید ختم کر دی تھی۔

Read more

کیا انڈیا کے بابائے قوم مہاتما گاندھی صرف کرنسی نوٹ یا سجاوٹی اشیاء تک محدود ہو جائیں گے؟

‘موہن داس کرم چند گاندھی مجموعی طور پر انڈیا کی سیاست، سماج اور معیشت میں مناسبت کھوتے جا رہے ہیں۔ اور دوسری طرف، ناتھورام گوڈسے اور ساورکر کے حامی زیادہ سے زیادہ بلند آواز اور کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔’

Read more

شعیب اختر اور نعمان نیاز تنازع: ’گیم آن ہے‘ میں تکرار کے باعث تنازعے کے بعد شعیب اختر اور نعمان نیاز کی صلح ہو گئی ہے

وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے ساتھ تصویر اپ لوڈ کی اور ایک شعر کے ساتھ کہا کہ ’بات اتنی نہیں تھی لیکن کیا ہے کہ سوشل میڈیا اب اتنا بڑا ہے کہ چھوٹی سی باتیں بھی بڑی ہو جاتی ہیں۔‘

Read more

مینوپاز کی وجہ سے ہونے والے مسائل کے بعد خود کشی: ’شاید آپ کو علامات کے جسمانی پہلو نظر آئیں لیکن ذہنی پہلو چھپے رہتے ہیں‘

بیوی کی موت کے صدمے سے دو چار شوہر ڈیوڈ سالمن نے مردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خواتین کے مینوپاز سے جڑی ان کی ذہنی صحت کی علامات کو سنجیدگی سے سمجھنے کی کوشش کریں۔

Read more

ٹک ٹاک پر ہراسانی کا شکار اساتذہ: ’جب آپ ایپ کھولتے ہیں تو لگتا ہے کہ بچے آپ پر ہنس رہے ہیں‘

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ وہ ایسی ویڈیوز کو ہٹانے کے لیے ضروری اقدامات کر رہا ہے، جن میں اساتذہ کو ہدف بنایا گیا جبکہ دوسری جانب برطانوی حکومت سوشل میڈیا کمپنیوں کو مزید جوابدہ بنانے کے لیے قوانین متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

Read more

اسقاط حمل پر امریکہ میں ’قتل‘ کے جرم کی سزا کیوں؟

گذشتہ برس جنوری میں برٹنی پولا چار ماہ کے حمل سے تھیں اور ہسپتال میں داخل تھیں جس وقت ان کا حمل ضائع ہوا۔ اکتوبر میں ان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی اور انھیں اپنے بیٹے کو پیدائش سے پہلے قتل کرنے کے جرم میں چار سال قید کی سزا سنائی گئی۔

Read more

تبت یا شی زینگ: کیا چین ترقیاتی منصوبوں، فوجی مشقوں اور ایک نئے نام کے ساتھ متنازع خطے میں دل جیت پائے گا؟

بیجنگ کی تبت پر اپنی ثقافت مسلط کرنے کی کوششوں کی ایک اور کڑی اس وقت سامنے آئی جب چینی میڈیا نے بظاہر لفظ ’تبت‘ کے استعمال کو ترک کر کے اس کی جگہ چینی زبان والا نام ’شی زینگ‘ استعمال کرنا شروع کر دیا۔

Read more

محمد رضوان کی حالت دیکھ کر خیال آیا کہیں یہ ہارٹ اٹیک تو نہیں، علاج کرنے والے ڈاکٹر سہیر سین العابدین

ڈاکٹر سہیر نے بتایا کہ جب ان کا علاج ہو رہا تھا تو رضوان یہی کہتے رہے کہ انھیں ٹیم کے پاس واپس جانا ہے، انھیں میچ کھیلنا ہے۔ عام طور پر اس طرح کی حالت میں مریض کو ٹھیک ہونے میں پانچ سے سات روز لگتے ہیں لیکن رضوان کی حالت میں غیرمعمولی طور پر بہت جلدی بہتری آئی۔

Read more

پولینڈ بیلاروس تنازعہ: پولینڈ کی سرحد پر ہزاروں تارکین وطن جمع، بیلاروس کی یورپ کو گیس بند کرنے کی دھمکی

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے تین مستقل ممبران امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے بیلاروس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے سیاسی مقاصد کے لیے یورپ کی سرحد پر تارکین وطن کو جمع کر رہا ہے۔

Read more

گڑگاؤں نماز تنازعہ: انڈیا کے دارالحکومت سے ملحق گڑگاؤں میں کھلی جگہوں پر جمعے کی نماز پڑھنے سے متعلق تنازعہ تاحال جاری

انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی کے پڑوسی شہر گڑگاؤں میں جمعے کی نماز کھلی جگہوں پر پڑھنے پر اس ہفتے بھی تنازعہ جاری رہا اور سیکٹر 12 کے نامزد مقام پر مسلسل دوسرے ہفتے بھی جمعہ کی نماز نہیں ہوئی۔

Read more

افغانستان میں طالبان: پپاکستان کے لیے افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کروانا کتنا اہم ہو چکا ہے؟

افغانستان میں طالبان کی طرف سے قائم کردہ عبوری وزیرِ خارجہ امیر خان متقی افغان طالبان کے وفد کے ساتھ پاکستان کے تین روزہ دورے پر ہیں جس دوران انھوں نے پاکستان کے وزیرِ خارجہ سے ملاقات کی اور ٹرائکا پلس کے نمائندہ ممالک (چین، روس اور امریکہ) کے نمائندوں سے ملاقات اور بات چیت بھی کی۔

Read more

خاتون انجینیئر جو 32 سال تک امریکی آبدوزوں میں استعمال ہونے والے سٹیل کے معیار کے جعلی ٹیسٹ دیتی رہیں

دھاتوں کی ماہر خاتون نے کئی دہائیوں تک بحریہ کی آبدوزوں میں استعمال ہونے والے سٹیل کی مضبوطی کے متعلق کی جانے والی جانچ کے جعلی نتائج دیے۔

Read more

پاکستان کی آسٹریلیا سے شکست پر سوشل میڈیا پر انڈین صارفین کے تبصرے:’انڈیا کی ٹرولنگ کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن اسے مزاحیہ ہونا چاہیے‘

جہاں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ایک بہترین ماحول میں کھیلا گیا اور تمام ٹیموں کے درمیان سخت مقابلوں کے باوجود کھلاڑیوں نے میدان میں اور میدان سے باہر سپورٹس مین سپرٹ کی نئی مثالیں قائم کیں، وہیں سوشل میڈیا پر صارفین خصوصاً پاکستان اور انڈیا کے شائقین کے درمیان میمز کی لڑائی میں کچھ حدیں پار بھی ہوئیں۔

Read more

صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع: مقدمات میں نامزد 32 افراد گرفتار لیکن ابصار عالم، اسد طور پر حملے کے مقدمات کی تفتیش میں کوئی پیشرفت نہیں

اسلام آباد پولیس کے سربراہ کی جانب سے جمع کرائی گئی اس رپورٹ کے مطابق صحافیوں کو ہراساں کرنے اور ان پر حملہ کرنے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے لیکن پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے سابق چیئرمین ابصار عالم اور بلاگر اسد طور پر حملہ کرنے والے ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

Read more

آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں محمد رضوان کی شاندار کارکردگی: ’کوئی سوچ سکتا ہے کہ رضوان نے دو دن ہسپتال میں گزار کر بہترین پرفارمنس دی‘

محمد رضوان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ایک سخت جاں کرکٹر اور فائٹر ہیں جس کی جھلک انھوں نے بیماری سے واپس آ کر سیمی فائنل میں دکھا دی۔

Read more

نیڈ کیلی: آسٹریلیا کے قانون شکن ’ہیرو‘ جن کی کہانی پنجاب کے باغی ہیرو دلا بھٹی سے ملتی جلتی ہے

آج سے تقریباً 140 سال پہلے گیارہ نومبر کو آسٹریلیا کے بدنامِ زمانہ قانون شکن نیڈ کیلی کو میلبورن میں پھانسی دی گئی تھی۔ ان پر کئی الزامات تھے جن میں تین پولیس اہلکاروں کے قتل، بینک ڈکیتیاں، ڈاکے، چوری اور لوگوں کو یرغمال بنانا شامل تھے۔

Read more

افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم: سینیئر برطانوی فوجی افسران نے غیرمسلح افغان باشندوں کو قتل کرنے کے شواہد چھپائے

برطانوی ہائی کورٹ میں وزارت دفاع کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ برطانوی سپیشل فورسز کے افسران کو اس بات کا خدشہ تھا کہ ان کے فوجیوں نے چند ایسے غیر مسلح افغان باشندوں کو قتل کیا، جن سے انھیں کوئی خطرہ نہیں تھا۔

Read more

جب دلی کی فضا میں دو طیارے آپس میں ٹکرائے: ’یہ دماغ ہلا دینے والا حادثہ تھا‘

دلی ہائی کورٹ کے جج آر سی لاہوٹی کی صدارت میں حادثے کی تحقیقات کے لیے قائم شدہ تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ قازق طیارے کے کاک پٹ میں ہوئی گفتگو کے مطابق ریڈیو افسر نے دونوں جہازوں کے ٹکرانے سے عین چار سیکنڈ پہلے سعودی طیارے کو سامنے دیکھا تھا۔

Read more

سمیع چوہدری کا تجزیہ، پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: شاید وہ کیچ ٹرننگ پوائنٹ نہیں تھا۔۔۔

بلاشبہ پاکستان میکسویل کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد میچ پہ اپنی گرفت مضبوط کر چکا تھا لیکن چالیس اوورز کے میچ کا واحد ٹرننگ پوائنٹ ایک ڈراپ کیچ کو قرار دینا شارٹ ٹرم میموری ہو گی: پڑھیے پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل میچ پر سمیع چوہدری کا تجزیہ۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد بابر اعظم، میتھیو ہیڈن اور ثقلین مشتاق کا پاکستان ٹیم کے لیے ہمت کا پیغام

ماضی میں اکثر پاکستان جب بھی کوئی ایسا بڑا میچ ہارا ہے تو کسی نہ کسی کھلاڑی پر انگلیاں ضرور اٹھائی گئیں تاہم سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست میں کوئی شرمندگی کی بات نہیں اور یہی وہ پیغام تھا جو میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں کپتان بابر اعظم اور کوچز ثقلین مشتاق اور میتھیو ہیڈن نے ٹیم کے لڑکوں کو دیا۔

Read more

حسن علی: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سیمی فائنل میں حسن علی کا اہم موقع پر کیچ ڈراپ، سوشل میڈیا صارفین آسٹریلیا سے شکست پر غم زدہ

حسن علی بولنگ کے اعتبار سے بھی خاصے مہنگے رہے، اور انھوں نے چار اوورز میں 44 رنز دیے۔ کہتے ہیں جب آپ کا دن اچھا نہ ہو تو اکثر اوقات آپ کے ساتھ کچھ بھی اچھا نہیں ہوتا یہی آج حسن کے ساتھ دیکھنے کو ملا۔

Read more

ملالہ یوسفزئی، عصر ملک کا نکاح: سوشل میڈیا پر خواتین کی چوائس اور آزادی پر بحث

ملالہ کی شادی پر جہاں انھیں مبارکباد کے پیغامات اب بھی بھجوائے جا رہے ہیں وہیں ٹویٹر پر شادی میں عورت کی چوائس سے لے کر معاشرتی دباؤ کے مختلف پہلو بھی موضوع بحث ہیں۔

Read more

سمیع چوہدری کا کالم، پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: کیا فخر زمان اپنا ’جینئس‘ دہرا پائیں گے؟

آج کے میچ میں اوپنرز سے بڑی ذمہ داری ون ڈاؤن پر ہو گی۔ اگر سٹارک، ہیزل ووڈ یا کمنز نے پاور پلے میں کوئی وکٹ گرا دی تو اننگز کا رخ متعین کرنے کی ذمہ داری فخر زمان کی ہو گی اور ان کی اننگز ہی شاید اس میچ میں فیصلہ کن ثابت ہو گی۔

Read more

سعد رضوی سمیت تحریک لبیک کے سینکڑوں کارکنوں کا نام فورتھ شیڈول سے خارج

صوبہ پنجاب کی حکومت نے آج مذہبی اور سیاسی جماعت تحریکِ لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا سعد رضوی کا نام انسدادِ دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالنے کا انوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: کیا ناک آؤٹ مرحلے میں شکست ہو گی یا پاکستان ’کفر توڑ‘ پائے گا؟

1987 کا سیمی فائنل ہو، 1999 کا فائنل یا 2015 کا کوارٹر فائنل، مختلف ورلڈ کپس کے تمام ناک آؤٹ مرحلوں میں پاکستان کا سامنا ایک ایسے حریف، آسٹریلیا، سے تھا جو ذہنی اعتبار سے میدان میں یہ سوچ کر اترتا تھا کہ فتح کا تاج اُن کے ہی سر پر سجے گا، مگر اس بار کیا کچھ نیا ہونے کی توقع ہے؟

Read more

مشترکہ پارلیمانی اجلاس کی منسوخی کی اصل وجہ انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو منانا ہے یا اتحادی جماعتوں کے تحفظات؟

اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے ارکان کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے بل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس پر وزیر اعظم نے ان سے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا۔

Read more

مشتاق احمد کی وائرل ویڈیو اور کرکٹرز کی زندگیوں کے نشیب و فراز: پاکستانی سٹارز جنھوں نے غربت کو شوق کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیا

شاہنواز دھانی جب لاڑکانہ ریجن کے انڈر 19 ٹرائلز کے لیے گئے تو ان کے پاس جوتے تھے نہ جرابیں۔ شاداب خان کی سادگی کا یہ عالم ہے کہ جب بھائی نے انھیں نئی گاڑی دلوائی تو وہ اس میں پٹرول ڈلوانا ہی بھول گئے اور گاڑی بند ہونے پر بھائی سے شکایت کرتے رہے۔

Read more

اترپردیش کی سیاست میں بانی پاکستان کا ذکر: ’اگر جناح انڈیا کے پہلے وزیر اعظم ہوتے تو ملک تقسیم نہیں ہوتا‘

بانی پاکستان محمد علی جناح گزشتہ کچھ دنوں سے اتر پردیش کی سیاست میں بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں اور ان کے بارے میں تازہ ترین بیان سُلیھ دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے رہنما اوم پرکاش راج بھر نے دیا ہے۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے خلاف فتح پر سمیع چوہدری کا تجزیہ: ڈیرل مچل کا صبر مات کر گیا

ٹی ٹونٹی میں اگر کوئی اوپنر اپنی اننگز کو ڈیتھ اوورز تک کھینچ لائے تو وہ بولنگ سائیڈ کے لئے خاصا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ محمد رضوان کی ہی نمیبیا کے خلاف اننگز یاد کر لیجئے۔ اس چیز کا اندازہ انگلینڈ سے زیادہ کس کو ہو سکتا تھا، جو چند ہی روز پہلے بٹلر کی سینچری کی بدولت ڈیتھ اوورز میں فیلڈنگ کپتان کی حالت دیکھ چکے تھے۔

Read more

بلوچستان یونیوسٹی کے لاپتہ طالبعلم: ’میں نہیں کہتی تھی کہ میرے چھوٹے بچے کو میری نظروں سے دور نا کرو'

لاپتہ طالعبلم کے بھائی کے مطابق یونیورسٹی میں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں لیکن جب ہم نے کہا کہ جس وقت ان کو اٹھایا گیا تو ان کیمروں کے ڈیٹا کے ذریعہ دیکھا جائے کہ کون ان کو اٹھا کر لے گیا تو بتایا گیا کہ اس وقت کیمرے بند تھے کیونکہ بجلی نہیں تھی۔

Read more

اتر پردیش میں پولیس حراست میں ایک مسلم نوجوان کی موت: معاملہ کیا ہے؟

انڈیا کی ریاست اترپردیش کے ضلع کاس گنج کے ایک پولیس سٹیشن میں 22 سالہ مسلم نوجوان کی لاش مشکوک حالات میں ملی ہے۔ لڑکے کے گھر والوں نے پولس پر اس کے ساتھ مار پیٹ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

Read more

افغان فوجیوں میں سے زیادہ تر کا وجود صرف کاغذوں میں ہی تھا: خالد پائندہ

افغانستان کے سابق وزیرِ خزانہ خالد پائندہ نے الزام لگایا کہ ان ’فرضی فوجیوں‘ کو سرکاری فہرستوں میں شامل کرنے کا مقصد یہ تھا کہ جرنیل ان کے نام پر جاری کی گئی تنخواہیں خود ہڑپ سکیں۔

Read more

ʹ آسٹریلیا اور انگلینڈ کو پاکستان آ کر کھیلنے میں صرف ایک بات کی فکر کرنی چاہیے اور وہ ہے پاکستان کی کرکٹ ٹیمʹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل جس انداز سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا اس تناظر میں اب انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے پاکستان آنے کی خبر کی اہمیت ضرور بڑھ گئی ہے۔

Read more

عمران خان کی عدالت میں پیشی کا احوال: ’مسٹر جسٹس ایک منٹ‘

بینچ میں موجود جسٹس قاضی امین نے جب وزیر اعظم سے پوچھا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تحریک طالبان کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہی ہے تو کیا ہم شکست کی ایک اور دستاویز پر دستخط کرنے جا رہے ہیں، جس پر وزیر اعظم کچھ دیر خاموش رہے اور بعد میں افغانستان میں جنگ کا تذکرہ شروع کر دیا۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ، کیا ولیمسن ماضی سے کوئی سبق سیکھ پائیں گے یا انگلینڈ کی جیت کے ساتھ تاریخ خود کو دہرائے گئی؟

اگلے چند گھنٹوں بعد یہ عیاں ہو جائے گا کہ آیا کین ولیمسن اور ان کی ٹیم نے انگلینڈ سے ماضی میں اہم میچوں میں شکست سے کوئی سبق سیکھا ہے یا تاریخ ایک بار پھر خود کو دہراتے ہوئے آئن مورگن کو فاتح کپتان کی حیثیت سے یاد رکھے گی۔

Read more

اے پی ایس حملہ کیس: وزیراعظم کی پیشی، حکومت کو ذمہ داران کے تعین اور کارروائی کے لیے ایک ماہ کی مہلت

بدھ کی صبح آرمی پبلک سکول ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے وزیر اعطم عمران خان کو آج (بدھ) ذاتی حثیت میں طلب کر لیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ یہ معاملات ایسے نہیں چلیں گے اور ذمہ داروں کا تعین کرنا ہو گا۔

Read more

آئی وی ایف مکس اپ پر مقدمہ: ’ہمارا حیاتیاتی بچہ کسی اور کو دے دیا گیا تھا‘

کیلیفورنیا میں ایک جوڑے نے اس فرٹیلیٹی کلینک پر مقدمہ کیا ہوا ہے جس نے ان وٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) کے دوران انھیں کسی اور کا ایمبریو دیا تھا جس کی وجہ سے ان کے ہاں ایک اجنبی کے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Read more

محمد زادہ آگرہ: تحریکِ انصاف کے حامی اور مالاکنڈ کے سماجی کارکن کے قتل پر غم و غصہ، انتظامیہ کے دو اہلکار معطل

محمد زادہ آگرہ مالاکنڈ اور سخاکوٹ میں سیاسی و سماجی کارکن کے طور پر جانے جاتے تھے۔ وہ زمانہ طالب علمی میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریش مالاکنڈ کے صدر اور وزیر اعظم عمران خان کے چاہنے والوں میں شمار ہوتے تھے۔

Read more

’دل والوں کی دلی‘: جو خوشبو کی طرح ہر کسی کا دل موہ لیتا ہے

دلی میں سولہ سال سے رہائش پزیر ٹریول ایجنسی کے جنرل منیجر پراوین تمانگ کے مطابق دلی میں کھانا بہت سستا ہے، چاہے باہر ہی کیوں نا کھائیں۔ ان کے مطابق دلی ایک ایسا شہر ہے جو ہر باسی کے لیے کچھ نا کچھ ضرور فراہم کرتا ہے وہ کھانا ہو، فیشن ہو یا پھر رہن سہن کا سٹائل۔

Read more

ایوب خان کے خلاف طلبا تحریک: اقتدار کے بے رحم کھیل میں طالب علم عبدالحمید کی ’قربانی‘

قدرت اللہ شہاب کے مطابق نومبر 1968 سے لے کر 25 مارچ 1969 تک کوئی دن ایسا نہ گزرا جب کہیں نہ کہیں طلبہ اور عوام کے جلسے جلوس، توڑ پھوڑ، لوٹ مار، پتھراؤ گھیراؤ یا جلاؤ کے واقعات رونما نہ ہوئے ہوں’۔

Read more

افغانستان پر خطے میں بیک وقت دو بڑے اجلاس: انڈیا اور پاکستان افغان مسئلے پر ’ادھر ہم، اُدھر تم‘ کی پالیسی کیوں اپنائے ہوئے ہیں؟

بدھ کو انڈیا میں افغانستان کے معاملے پر سلامتی کے مشیروں کا اجلاس شروع ہو رہا ہے جس میں افغانستان یا پاکستان کی کوئی نمائندگی نہیں ہوگی، البتہ اسی روز طالبان حکومت کے وزیر خارجہ ایک اعلیٰ وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

Read more

حریف ٹیم کے ڈریسنگ روم میں جانے کی روایت پاکستانی ٹیم نے شروع کی، دوسروں نے بھی اپنا لیا

نمیبیا کی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں جاکر ان کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا آئیڈیا پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بادیس کا تھا جو گذشتہ کئی غیرملکی دوروں پر ٹیم کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

Read more

پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے کشمیری طلبا کا کیا ہوا؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں انڈیا کی شکست کا جشن منانے کے الزام میں گرفتار تین کشمیری طلباء کو ابھی تک ضمانت نہیں ملی ہے۔انھیں ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Read more

ٹی ٹی پی کے ساتھ معاہدے کے لیے حکومت کی تین شرائط: ’آئین تسلیم کریں، ہتھیار پھینکیں اور شناختی کارڈ بنوائیں‘

حکومتِ پاکستان نے کہا ہے کہ ملک میں موجود تمام ’ہارڈ کور دہشتگردوں‘ کے لیے بھی مفاہمت کا راستہ کھلا رکھا گیا ہے اور طالبان کے ’تمام بارہ گروہوں کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔‘

Read more

بلوچستان کی کابینہ میں خواتین کی عدم شمولیت پرخواتین اراکیین برہم

بلوچستان اسمبلی کی رکن بشریٰ رند نے بی بی سی کو بتایا کہ جام کمال کی حکومت کے خاتمے میں خواتین بھی مرد اراکین اسمبلی سے پیچھے نہیں تھیں تاہم جب کابینہ کی بات آئی تو مرد حضرات نے اس میں صرف اپنے آپ کو جگہ دی۔

Read more

نور مقدم نے ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ ملزم ظاہر جعفر کے گھر سے فرار ہونے کی کوشش کی: پولیس دستاویز

نور مقدم کی جانب سے ایک بار نہیں بلکہ کم از کم دو مختلف اوقات میں گھبراہٹ اور خوف کی حالت میں مرکزی ملزم کے گھر سے فرار کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

Read more

تحریک طالبان اور حکومت میں مذاکرات: ’ریاست پاکستان کی شرائط پر مذاکرات ہوئے تو ٹھیک ورنہ فوج شدت پسندوں کے خاتمے تک لڑے گی‘

اپوزیشن کی جانب سے تنقید کے بعد اعلیٰ فوجی اہلکار نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات کا انحصار ریاست کی جانب سے طے کردہ شرائط اور ریڈ لائنز پر ہو گا اور اگر مذاکرات ریاستی شرائط کے تحت نہ ہوئے تو فوج شدت پسندوں کے خلاف ان کے خاتمے تک لڑے گی۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2021: وراٹ کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کو الوداع، ’کوہلی پاکستانی نوجوانوں کے لیے بھی باعث تحریک ہیں‘

روی شاستری کے جانے سے انڈین فینز میں کوئی ہلچل ہو یا نہ ہو لیکن کپتان وراٹ کوہلی کا کپتانی کو الوداع کہنا ان کے مداح کے لیے بہت شاق نظر آ رہا ہے

Read more

میری کیوری: نوبیل انعام یافتہ خاتون سائنسدان جن کی نوٹ بکس کو آئندہ ڈیڑھ صدی تک بغیر حفاظتی اقدامات کے نہیں چھوا جا سکتا

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ میری کیوری کی نوٹ بکس اگلے ڈیڑھ ہزار سال تک غیر محفوظ رہیں گی کیونکہ ان میں تابکار مادوں کی بلند مقدار موجود ہے۔

Read more

عاصمہ شیرازی کا کالم: میرے ہمدم کالعدم۔۔۔

تحریک لبیک کا معاہدہ ابھی سر چڑھا نہیں کہ تحریک طالبان پاکستان سے سیز فائر، مذاکرات کے آغاز اور ایک اور معاہدے کی شنوائی ہے۔۔۔ نئے سیاسی ڈھانچے کی تشکیل میں گروہوں اور جتھوں کو جگہ دینا دراصل جمہوریت کی نفی ہے: پڑھیے عاصمہ شیرازی کا کالم

Read more

کرتارپور راہداری نے ’امید‘ سے زیادہ تنازعات کو کیوں جنم دیا؟

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر پاکستان داخلے کے نظام کو آسان بنا دیتا یا ویزا سسٹم کو ختم کر دیتا تو یہ توقع کر سکتا تھا کہ سکھ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کرتار پور راہداری کے ذریعے پاکستان میں گوردوارے کی زیارت کرے گی۔

Read more

تحریک لبیک پاکستان کو ’قومی مفاد‘ کے نام پر رعایت: کیا حکومتی اقدامات نے ملک میں پُرتشدد واقعات اور بزور بازو مطالبات منوانے کی روش کا راستہ ہموار کیا؟

حکومت پاکستان اور مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے درمیان طے پانے والا معاہدہ خفیہ رکھا گیا لیکن گزشتہ چند دنوں کے اندر اس جماعت کو ملنے والے سرکاری ریلیف نے جہاں اس معاہدے کے نکات سے پردہ اٹھانا شروع کیا وہیں اس سارے عمل میں حکومتی عجلت پر سوالات اور ملک کے سیاسی اور سماجی مستقبل پر ممکنہ دور رس نتائج پر بحث کو جنم دیا۔

Read more

پولینڈ، بیلاروس کی سرحد پر تارکین وطن کی بڑی تعداد جمع ہونے لگی، فوجی دستے تعینات

پولینڈ نے بیلاروس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ تارکین وطن کو پولینڈ کی سرحد کی جانب دھکیل رہا ہے اور وارسا کو خدشہ ہے کہ تارکین وطن اجتماعی طور پر سرحد کو عبور کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انڈیا کی نمیبیا کے خلاف آخری میچ میں نو وکٹوں سے جیت، 'کوہلی آپ نے مجھے رلا دیا'

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں گروپ مرحلوں کے آخری میچ میں انڈیا نے نمیبیا کو باآسانی نو وکٹوں سے شکست دے دی اور اس جیت کے ساتھ کپتان وراٹ کوہلی قیادت اور روی شاستری کی کوچنگ کے دور کا اختتام ہو گیا۔ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر براجمان اور ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے ساتھ مشترکہ فیورٹس انڈیا کے لیے یہ نتیجہ بے مقصد رہا کیونکہ وہ پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں۔

Read more

شعیب ملک کے چھکے اور ثانیہ کی تالیاں: شوہر کی حوصلہ افزائی کرنے پر شوشل میڈیا پر چرچے

اتوار کو شعیب ملک کی جانب سے سکاٹ لینڈ کے خلاف 18 گیندوں میں 54 رنز بنائے پر جب سٹیڈیم میں موجود انکی بیگم ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر کے لیے تالیاں بجائیں اور حؤشی کا اظہار کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خصوصاً ٹوئٹر پر بحث جاری ہے

Read more

پاکستان: متحدہ عرب امارات، بحرین اور قطر کے حکمران، فوجی سربراہان اور شاہی خاندان کے اراکین کو تلور کے شکار کی اجازت

پاکستان میں رواں مہینے متحدہ عرب امارات، بحرین اور قطر کے حکمران اور ان کے وزرا، فوجی سربراہان اور شاہی خاندان کے ارکان تلور کا شکار کر رہے ہیں جس کے لیے پاکستان کی وزرات خارجہ نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں ان مہمانوں کے شکار کے خصوصی اجازت نامے جاری کیے ہیں۔

Read more

فواد چوہدری: ’حکومت پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان مکمل سیز فائر پر آمادہ ہو چکے ہیں‘

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے تاہم ٹی ٹی پی کے ترجمان نے ایسے کسی مذاکرات کی تردید کی ہے۔

Read more

خیبرپختونخوا میں شدت پسندوں کی بڑھتی کارروائیاں: پاکستان کے قبائلی اضلاع میں ہو کیا رہا ہے؟

بی بی سی نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر صوبے کے انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری سے گفتگو کی ہے جن کا کہنا ہے کہ یہ خدشات ضرور تھے کہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے جانے کے بعد پاکستان میں حالات بہت زیادہ خراب ہو سکتے ہیں لیکن پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بہتر منصوبہ بندی سے ان واقعات میں صرف چند فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں ہو سکا۔

Read more

افغانستان میں طالبان اپنے ’سر درد‘ نام نہاد دولتِ اسلامیہ کے باعث کس مشکل سے دوچار ہیں؟

جب سے طالبان اقتدار میں آئے ہیں تب سے طالبان اور دولتِ اسلامیہ کی جانب سے ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ طالبان نے دولتِ اسلامیہ کو افغانستان کا ’سر درد‘ قرار دیا ہے مگر اُن کی دولت اسلامیہ کے خلاف جاری جنگ آسان نظر نہیں آ رہی۔

Read more

برطانیہ، چین تعلقات اور افیون کی فروخت پر لڑی جانے والی پہلی جنگ: جب چینی بحریہ نے پانچ گھنٹوں میں برطانیہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

یورپ کو چین کے ساتھ برتاؤ کے دوران ان تاریخی حقائق کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے جنھیں چین قومیت کے جذبے کو ابھارنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Read more

’یسوع بادشاہ کی عید‘: پاکستان کے سب سے بڑے کیتھولک گاؤں کا منفرد مسیحی تہوار

فیصل آباد کے قریب واقع خوش پور گاؤں ناصرف پاکستان میں کیتھولک مسیحیوں کا سب کا بڑا گاؤں ہے بلکہ ایک چیز جو اسے منفرد بناتی ہے وہ ’یسوع بادشاہ کی عید‘ نامی تہوار ہے جو گذشتہ 125 برس سے یہاں منایا جا رہا ہے۔

Read more

پاکستان بمقابلہ سکاٹ لینڈ: ناقابل شکست پاکستان سیمی فائنل میں، انڈیا کی ٹیم ورلڈکپ سے باہر اور سوشل میڈیا پر شعیب ملک کے چرچے

پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنے آخری گروپ میچ میں سکاٹ لینڈ کو باآسانی 72 رنز سے شکست دے کر اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے اور اب 11 نومبر کو وہ آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز ملا جنھوں نے صرف 18 گیندوں پر نصف سنچری بنائی۔

Read more

امریکہ میں ایک ٹریلین ڈالر انفراسٹرکچر بِل کی منظوری، صدر بائیڈن کی بڑی کامیابی

ایک ہزار ارب یا ایک ٹریلین ڈالر مالیت کا یہ قانون سخت بحث و مباحثے کے بعد منظور ہوا ہے اور اس دوران خود ڈیموکریٹک پارٹی میں بھی ایک تلخ تقسیم نظر آئی۔ بل کی حمایت میں 228 جبکہ مخالفت میں 206 ووٹ آئے۔

Read more

مصنوعی ذہانت: کیا آپ کا ٹوتھ برش آپ میں پیدا ہونے والی بیماری کی بو سونگھ سکتا ہے؟

قوت شامعہ حواس خمسہ کے طاقتور حواس میں سے ایک ہے۔ ذرا سی خوشبو آپ کےجذبات کو ابھار سکتی ہے۔ کمپنیاں اب مصنوعی ذہانت کو استعمال کر کےایسے پرفیوم تیار کر رہی ہے جن سے نہ صرف ہمارے مزاج بہتر ہوں بلکہ ان کے ذریعے زندگیاں بھی بچائی جا سکیں۔ .

Read more