مقامی زبانوں کا تحفظ کیوں ضروری؟

(کلیدی خطبہ: افتتاحی تقریب، پاکستان کی مادری زبانوں کا ادبی میلہ۔ 16 فروری، 2024 ) تقریباً چالیس برس پرانی بات ہے، بی اے کی فلسفے کی کلاس میں، میں اپنی پروفیسر صاحبہ سے اس بات پر الجھ پڑی تھی کہ خیال لفظ کا محتاج نہیں بلکہ لفظ سے ماورا کوئی شے ہے۔ اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ میرے ذہن میں ایسے ہزاروں خیالات ہیں جنھیں بیان کرنے کے لیے الفاظ موجود نہیں ہیں۔ پروفیسر صاحبہ نے بہتیرا سمجھایا

Read more