اوجڑی کیمپ۔ جو اجڑ گیا تھا
وہ ایک عام سی صبح تھی، جس میں باقی دنوں سے تھوڑی زیادہ گرمی کے علاوہ کچھ بھی الگ نہیں تھا۔لوگ اپنے دفاتر پہنچ کر اپنے کام کی ابتداء کر رہے تھے، اسکولوں میں زیادہ تر بچوں کا پہلا پیریڈ ختم ہونے والا تھا، اور گھریلو خواتین اپنے اپنے کام نمٹا ہی رہی تھیں، کہ اچانک راولپنڈی اور اسلام آباد دھماکوں سے لرز اٹھے۔جڑواں شہروں کے مکینوں کو ایسے لگا جیسے پاکستان کے دارالحکومت کو کسی دشمن نے چاروں طرف سے گھیر کر اس پر میزائلوں کی بارش کر دی ہے۔ کئی گھنٹوں بعد پتہ چلا کہ اسلام آباد پر کسی دشمن نے کوئی حملہ نہیں کیا تھا بلکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم کے قریب فوج کے گولہ بارود کی ذخیرہ گاہ اوجڑی کیمپ میں صبح 9 بج کر 45 منٹ پر اچانگ آگ بھڑک اٹھی تھی۔
Read more

