قیامتِ صغریٰ اور شاہی روانگی

 مورخہ 19 نومبر 2019، بروز منگل کو حسب معمول صبح 06 بج کر 55 منٹ پر میں گھر سے دفتر کے لئے نکلا اور دستوں کے ساتھ گاڑی میں خوش گپیاں کرتے لاہور کے لئے روانہ ہوا۔ قصور سے سرکاری ملازمین کی کثیر تعداد روزانہ قصور سے لاہور سفر کرتی ہے جن میں اکثریت لاہور ہائی کورٹ، سیشن کورٹ اور سیکرٹریٹ کے ملازمین کی ہوتی ہے۔ 8 بجے کے قریب جب ہم لاہور شہر میں داخل ہو رہے تھے تو

Read more

کہہ دے کوئی اُلو کو اگر رات کا شہباز

دو دن سے پنجاب کا ضلع قصور ہمیشہ کی طرح بچوں کے جنسی استحصال کے حوالے سے ایک بار پھر موضوعِ بحث ہے۔ میں بذاتِ خود بھی اِسی شہر کا باسی ہوں اور دو دن سے لوگوں کے سوالوں کا سامنا کر رہا ہوں کہ آخر آپ کے شہر میں یہ واقعات ختم کیوں نہیں ہو رہے؟ لوگ ابھی بہ مشکل ایک سانحے سے اپنی توجہ ہٹاتے ہیں کہ کوئی اور سانحہ رونما ہو جاتا ہے لیکن ان واقعات کی

Read more

لوگوں کی اقسام

زندگی کے نشیب و فراز کو طے کرتے ہوئے انسان بہت سے لوگوں سے ملتا ہے اور مختلف قسم کی شخصیات سے شناسا ہوتا ہے۔ ان لوگوں میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جو دنیا میں صرف خدمتِ خلق کرنے اور دوسروں کے لئے جینے آتے ہیں۔ یہ لوگ برفیلے علاقوں میں برفباری کے بعد بننے والی اُس دبیز، نازک اور کچی چادر جیسے ہوتے ہیں، جو کہ ہلکا سا پاؤں رکھنے یا وزن ڈالنے سے ٹوٹ جاتی ہے

Read more

قصور کے سرکاری ہسپتال میں ایک اور بچی ایک اور درندہ

قصور کے عوام ابھی تک آٹھ سالہ ننھی اور معصوم پری زینب کے ساتھ ہونے والی درندگی کی داستان ذہنوں سے نکالنے کی ناکام سعی کر رہے ہیں کہ مورخہ 19۔ 12۔ 2018 کو ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کی سرجیکل وارڈ (زنانہ) کے واش روم میں ایک اور دلخراش داستان رقم ہونے کو ہی تھی، چشمِ فلک ایک اور معصوم جان کو درندگی اور ہوس کا نشانہ بنتے ہوئے دیکھنے ہی والی تھی کہ اچانک عالمِ برزخ سے نیلگوں آنکھوں والی

Read more