آج بخشو بہت خوش ہے

آج بخشو بہت خوش ہے خوشی کے مارے اس کے پاؤں زمین پر نہی ٹک رہے برسوں سے بڑے صاب کی خدمت میں سب کچھ قربان کر رکھا ہے اپنی عزت تک کی کبھی پرواہ نہی کی اب اس سے بڑی قربانی کیا دیتا بیچارہ بخشو کے اس کی بیٹی کو صاحب کے کارندے اٹھا کر لے گئے لیکن سترہ سال گزرنے کے باوجود صاب اسے چھوڑنے کی بات بھی سننے پر تیار نہی لیکن اس سے کیا فرق پڑتا

Read more