ننگر پارکر میں جنگ کی کہانیاں

محبت اور نفرت میں بظاہر اتنا فرق تو نہیں، ایک نقطے کا ہی تو فرق ہے تین اور چار، اور وہ فرق جنگ ہے کیونکہ جنگ میں دو نقطے ہوتے ہیں تین یا چار نہیں۔ جنگ نفرت میں جائز ہے یا نہیں، پر محبت میں جائز سمجھی جاتی رہی ہے، بدقسمتی سے پاکستان اور ہندستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد بہت سے ایسے جنونی پائے گئے ہیں جو ”جنگ کے شوقین“ لگتے ہیں، لیکن کیا یہ ان کی خوشقسمتی کہی جاسکتی ہے کہ وہ جنگ کی باتیں بتانے کے لیے زندہ ہی نہیں رہ پائیں گے، تو اب کیا سمجھا جائے کہ جنگ کے یہ شوقین جو ہندستان اور پاکستان کی سرحد کے دونوں اطراف سے جنگ کی صدائیں بلند کر رہے ہیں وہ ایک دوسرے سے محبت کی وجہ سے کر رہے ہیں یا نفرت کی وجہ سے؟

Read more

یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا

”ہمیر جی ڈھانی“ تحصیل ڈیپلو کا ایک چھوٹا سا گاؤں ہے، جس میں ضلع تھر پارکر کا ایک بڑا شاعر اور قانوندان پریت پال سنگھ راجپوت رہتا ہے، جس سے میری شناسائی جنموں کی سی ہے، شاعر اور شاعری کے موضوع پر میری اور اُس کی بہت ساری فنی و فکری نشستیں ہوتی رہتی ہیں۔ شاعری کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ ”شاعری ہوا کی لہروں کی مانند ہے، پیڑ سے گرتے ہوئے پتے کو زمین تک پہنچنے

Read more