نجیب محفوظ اور سعادت حسن منٹو

میں نے نجیب محفوظ اور منٹو دونوں کے منتخب ادب پارے پڑھے ہیں۔ مجھے دونوں کی شخصیات اور تخلیقات میں خاصی مماثلت نظر آتی ہے۔ دونوں فرسٹ ورلڈ وار سے کچھ برس پہلے پیدا ہوئے۔ ان کی عمروں میں صرف ایک سال کا فرق تھا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب مصر اور انڈیا‘ دونوں جگہ برطانوی استعمار سے آزادی کی تحریکیں شروع ہو چکی تھیں۔ دونوں کی تحریروں میں نیشلسٹ افکار جھلکتے ہیں۔ دونوں کا تعلق مڈل کلاس سے تھا۔

Read more