امتحانات کا التوا: پڑھائی ضروری ہے مگر زندگی سے زیادہ نہیں

اب کرونا تیسری لہر بہت منہ زور ہے پچھلے کئی ہفتوں سے یومیہ سو سے زائد افراد کی جان لے رہا ہے۔ اور اس مرتبہ پرانی لہر کے برخلاف یہ بچوں اور نوجوانوں کے لیے بھی مہلک ثابت ہو رہا ہے جو ایک تشویشناک امر ہے۔ ہمارے اردگرد دوست احباب، رشتے داروں اور جاننے والوں میں بہت سے گھرانے اس وبا کی لپیٹ میں ہیں۔

اسی طرح بچوں کے دوستوں اور اساتذہ میں سے بھی کئی فیمیلز کرونا سے متاثر ہیں۔

اب کئی بچے ایسے بھی ہیں جو کرونا میں مبتلا ہیں یا ان کے گھر والوں کو یہ وبا جکڑے بیٹھی ہے اور اب تو آس پاس کئی لوگوں کی اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے جو بچوں کے ذہنوں پر حاوی ہے۔ ان حالات میں کئی بچے تو امتحان میں بیٹھنے کے قابل ہی نہیں ہیں۔

ایک خوف کی فضا ہے۔ ہر بچہ مختلف طرح سے پریشان ہے۔ کسی کے گھر والوں کو کرونا ہے یا وہ خود کرونا میں مبتلا ہے۔ پورا سال جیسے پڑھائی ہوئی ہے اس سے تو آپ سب با خبر ہیں۔

Read more

بچوں کو کتاب کی طرف کیسے متوجہ کریں

میری بیٹی ابھی چند ماہ کی تھی جب میں اس کے لیے چھوٹے بچوں کی نظموں کی کتابیں لے کر آئی جن میں جھنجھنا، جھولنے، بلبلے، شگوفے، ٹوٹ بٹوٹ اور انگلش کی نرسری رائمز شامل تھیں۔ چھ سات ماہ کی عمر میں بچہ پہچاننے لگتا ہے رسپانس دیتا ہے اور سمجھنے لگتا ہے۔ پہلے بچے کے لیے ماں کے پاس وقت بھی وافر میسر ہوتا ہے سو فارغ وقت میں میں اس کا سر اپنے بازو پہ لٹا کے کتاب

Read more

چھوٹے پرائیویٹ سکولوں کا فراڈ اور سرکاری کا فرسودہ طریقہ تعلیم

ہمارے گھر میں ہمارا ڈرائیور اور اس کی فیملی بھی رہتی ہے جس میں 5 اور 6 سال کے دو بچے بھی شامل ہیں۔ کوئی دو سال پہلے بڑے والے بچے کوگھرسے نزدیک ترین پرائیویٹ سکول میں داخل کروایا جس کی فیس علاقے کے تمام پرائیویٹ سکولوں میں سب سے کم تھی یعنی 1500 روپے ماہوار۔ سب ٹھیک جا رہا تھا بچے کا کلاس ورک تو بہت اچھا ہوتا لیکن ہوم۔ ورک کی یہ لوگ اتنی پروا نہیں کرتے اس

Read more

افسانہ کے لئے تعلیم اب خواب نہیں

چند روز پہلے ایک 15 سالہ بچی افسانہ کے بارے میں کچھ معلومات نظر سے گزریں جو بہت حوصلہ افزا تھیں تو میں اپنے آپ کو اس موضوع پہ لکھنے سے روک نہیں پائی۔ ایک اچھے اقدام کی جس قدر حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے اور اس طرح کے آئیڈیاز باقی ملک میں بھی رائج کیے جائیں تو تعلیم کے میدان میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ ڈسٹرکٹ کوہاٹ کے ایک گاؤں جبی کے ایک لڑکیوں کے سکول کے

Read more

پرائیویٹ سکول کی لوٹ مار کا نیا طریقہ

تین سال قبل کچھ خاندانی مسائل کی بنا پر سکول کو جاری رکھنا ممکن نا رہا اور بند کرنا پڑا۔ ایک ایسا ادارہ جو کم فیس میں بہت اچھا معیار تعلیم فراہم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ جس کی خاصیت بچوں کی ابتدائی تعلیم وتربیت اور base اچھی بنانا تھا۔ پلے گروپ سے پانچویں جماعت تک یہ ایک بہترین تعلیمی ادارہ تھا۔ جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس سکول کے جن بچوں نے

Read more