عہدِ وبا، ہم کہاں تھے اور کہاں ہیں

چین میں کرونا وائرس نے دسمبر 2019ء میں پہلا حملہ کیا۔ چین میں اپنا پنجہ گاڑنے کے بعد دوسرے ممالک تک پھیلتا چلا گیا اور براستہ ایران پاکستان پہنچ گیا۔ ملک میں خوف ہراس کی کیفیت پھیل گئی، کیوں کہ جو بیماری دنیا کے طاقتور ممالک قابو نہیں کر سکے، تو پاکستان کیسے مقابلہ کرتا۔ حکومت نے احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔ اس لیے تمام جامعات، اسکول، بازار حتیٰ کہ مسجدوں کو بند کر دیا گیا۔ لوگ گھروں تک محدود ہوگئے،

Read more

اور آخرکار جینے سے نجات مل گئی

ہمارے محلے میں میاں بیوی پر مشتمل ایک چھوٹا سا کنبہ رہتا تھا۔ بہت شریف لوگ تھے۔ اس آدمی کا اصل نام اقبال تھا لیکن لوگ اس کو صوفی کے نام سے جانتے تھے۔ عورت کا نام سکینہ تھا لیکن سکینہ باجی سے جانی جاتی تھی۔ اس کے بچے نہیں تھے کیونکہ اس کے چار بچے پیدا ہوتے ہی اللہ کو پیارے ہو گئے تھے۔ صوفی صاحب کا ایک چھوٹا سا گھر تھا۔ اس میں ایک کمرہ اور ایک غسل خانہ تھا۔ جانور نہیں پالتے تھے اس کے گھر میں صرف ایک سفید مرغ تھا۔

Read more