اسلامی بنیاد پرستی

زمانے کی تبدیلیوں نے بلاشبہ دیگر مذاہب کو بھی متاثر کیا ہے ، اسی طرح اسلام بھی متاثر ہوا ہے۔ مثال کے طور پر ہر مسلمان اسلامی شرعی قوانین کو موجودہ دور میں وہ اہمیت نہیں دیتا جیسی کہ اسے دینی چاہیے۔ اس سلسلے میں وہ اپنے آپ کو نام نہاد جدید اور معتدل مسلمان ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے اور بعض اوقات کئی چیزوں کے بارے میں ایسی من گھڑت دلیلیں دیتا ہے کہ اپنے اصل مقصد سے ہی بھٹک جاتا ہے۔

اس میں دوسرا گروہ بھی کسی طور کم نہیں، جو اسلامی قوانین اور شریعت کو اس طرح سے نافذ کرنے کے حق میں ہے کہ سارا معاشرہ ایک طرح سے مغلوب ہوتا ہوا نظر آئے۔ مذہبی بنیاد پرستی میں وہ اس حد تک چلے جاتے ہیں کہ شخصی آزادی کا دور دور تک نام و نشان بھی نہیں رہتا۔ اسی سوچ اور تصور کو ہم مذہبی انتہا پسندی کا نام دیتے ہیں۔

Read more

دو نہیں ایک پاکستان

قوم ایک نظریے، ایک یقین، ایک اصول اور ایک نعرہ پر قائم رہتی ہے۔ جس وقت نظریے بدلنے لگیں، دو اصول بن جائیں اور ہر طرف سے مختلف نعرے لگنے لگیں تو پھر زوال شروع ہو جاتا ہے اور قوم تباہی کی طرف چل نکلتی ہے۔ تاریخ کے اوراق اگر پلٹے جائیں تو ہندوستان کی تاریخ بولتی ہے کہ پاکستان کا وجود میں آنا ممکن نہیں تھا لیکن اس مقصد کو شرمندۂ تعبیر کرنے میں اہم کردار ایک نظریے کا

Read more