استحقاق ایکٹ: بیورو کریسی اب ممبران پارلیمنٹ کی غلام

پرائیویٹ ممبر ڈے پر چوہدری پرویزالٰہی ”شیر شیر“ کے نعروں میں پنجاب اسمبلی نے گورنر کی جانب سے اعتراضات لگا کر بھجوایا گیا ”تحفظ استحقاق ترمیمی بل“ دوبارہ منظور کر لیا۔ مذکورہ بل پر حکومت یا اپوزیشن کی جانب سے کسی نے اعتراض نہیں کیا اور اسمبلی سیشن میں اس بل کو ایجنڈے پر لائے بغیر اور بغیر بحث کے ہی منظور کر لیا گیا۔ اراکین پنجاب اسمبلی میں چوہدری پرویز الٰہی کی ”جے جے کار“ ہو رہی ہے۔

Read more

وزیر اعلیٰ پنجاب کی موجودگی میں ہونے والا قتل

گزشتہ شب صوبائی دارالحکومت لاہور میں نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے حسین کھوکھر کی شادی کی تقریب میں دو درجن سے زائد صوبائی و وفاقی وزراء اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت سینکڑوں اہم شخصیات شریک تھیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وقت کی قلت کے باعث جلدی اجازت چاہی۔ صوبائی وزیر اور ان کے دونوں بھائی وزیراعلیٰ پنجاب کو گیٹ تک رخصت کرنے آئے، وزیراعلیٰ ابھی اپنی گاڑی میں سوار ہوئے ہی تھے کہ پہلے سے تاک لگائے حملہ آور نے وزیر اعلیٰ کو الوداع کرنے کے لئے ہاتھ ہلاتے مبشر کھوکھر کو دنیا سے وداع کر دیا۔

Read more

وزیراعظم آزاد کشمیر۔ سرپرائز مل سکتا ہے

آزاد کشمیر میں انتخابات اس وقت وقوع پذیر ہوتے ہیں جب پاکستان میں انتخابات کو لگ بھگ تین سال کا عرصہ بیت چکا ہو یہی وجہ ہے کہ وفاق میں موجود سیاسی جماعت ہی کشمیر میں انتخابات جیتتی ہے۔ پاکستان میں جمہوریت ہو یا آمریت، کشمیر میں حکومت نے مدت پورا کرنا ہی ہوتی ہے۔ اس بار انتخابی مہم کی گہما گہمی کچھ زیادہ ہی تھی ’تمام سیاسی جماعتوں نے مظفرآباد پر حکومت کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔ خطے میں اس سے قبل ایسی گہماگہمی نہیں دیکھی گئی۔

Read more