جسے لگتا ہے کہ وہ آزاد ہے اسے آزادی مبارک
” 12 بجتے ہی میں نے جشن آزادی مبارک کا اسٹیٹس اپلوڈ کر دیا۔ آزادی کے دن کے لیے نیا سفید سوٹ سلوایا، ویسکوٹ لی اور میرے بھائی نے تو نہ جانے کیا کیا خریداری بھی کی ہے۔ آج تو بہت ہی زیادہ مزہ آئے گا۔ ”انعم بڑی خوشی سے ردا کو ساری باتیں بتا رہی تھی۔ تمہیں پتا ہے میری پوسٹ پہ 100 لائکس آئے۔ سب اتنے خوش ہیں نا آزادی پہ۔ آج ہم ورنہ ہندوؤں کے غلام ہوتے۔
Read more
