پاکستانی قانون اور غلامی کی باقیات
پولیس ٹریننگ سکول بیٹھے ہوئے تعزیرات پاکستان کا مجموعہ ہاتھ میں ہے، جبکہ متعدد سوالات ذہن کے دریچے پر دستک دیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی ضابطہ فوجداری موجود ہے، جس کی کچھ دفعات پڑھ کر تو یوں محسوس ہونے لگتا ہے جیسے کسی اولین زمانہ کے گھٹن زدہ معاشرے کی روداد پڑھ رہا ہوں۔ جیسے دفعہ 60 اور 61 ض ف ہی لے لیں۔ ایک بندہ پر ایف آئی آر درج ہوتی، اس کو پولیس تحویل میں لیتی ہے۔
Read more
