چار سال قبل، جون 2014 میں ابو بکر البغدادی نے عراق اور شام میں خلافت کا اعلان کیا۔ اس گروہ نے اسلامی ریاست کا نام و نقشہ تبدیل کرتے ہوئے دیگر اسلامی گروہوں پر برتری حاصل ہونے کا دعوی بھی کر ڈالا۔ جنسی غلاموں کی طرف سے، دہشت گردی کے حملوں کافروغ، یرغمالیوں کے سروں سے کھیلنا اس گروہ کا مشغلہ، سوشل میڈیا پربھی چھایا رہا۔ زیادہ تر تنقید کے نشتر برسائے گئے، اس اسلامی ریاست نے دنیا کو خوفزدہ اور پریشان کردیا۔
اس گروہ کے نمودار ہونے سے امریکہ میں دہشت گردی کا خوف مزید پھیلا، ڈونالڈ ٹرمپ کے صدارتی مہم کو فروغ دینے میں مدد ملی۔ ابتدائی دنوں میں یہ گروپ چھایا رہا، مگر آج صورتحال اس سے مختلف ہے، اس کے آخری علاقے میں امریکہ کی حمایت شدہ کردش فورسز نے قبضہ جمایا ہواہے، کوئی شک نہیں داعش جہادی گروہوں کے لئے ایک آفت بن کر آئی، اس خود ساختہ خلافت نے عرب، یورپ، اور شرق اوسط سے ہزاروں رضاکاروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے جہادیوں کا روپ دھارا۔
Read more