مرتضی وہاب: کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر

سندھ حکومت نے مرتضی وہاب کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر شہر کی بہتری اور تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر ہونے کہ ساتھ ساتھ وہ وزیراعلی سندھ کے مشیر اور سندھ حکومت کے ترجمان بھی ہیں اس لیے ان پر اب بھاری ذمہ داریاں عائد ہو گئی ہیں اب وہ ان ذمہ داریوں کو احسن انداز سے نبھاتے ہیں یا نہیں یہ تو

Read more

کرپشن کے نتائج اور نقصانات

چند دن پہلے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے شائع کی گئی کرپشن پرسیپشن انڈکس (سی پی آئی) میں 180 ممالک میں پاکستان 124 ویں نمبر پر ہے۔ جبکہ گزشتہ سال پاکستان کا نمبر 120 تھا یعنی ہم مزید چار نمبر تنزلی کی جانب گئے ہیں، اور اس تاثر میں اضافہ ہوا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کی شرح کی بڑھ گئی ہے۔

کرپشن قدیم تاریخ سے آج کے جدید دور تک تمام معاشروں میں میں ایک بہت بڑا مسئلہ یا جرم رہا ہے حتی کے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ ممالک بھی کرپشن کا مکمل تدارک نہیں کرسکے۔ یوں تو کرپشن کی کوئی ایک تعریف نہیں، ورلڈ بینک نے اسے نجی یا ذاتی فائدے کے لیے سرکاری عہدے کا غلط استعمال قرار دیا ہے جبکہ یو ایس ایڈ کے مطابق کسی بھی سپرد اتھارٹی کا غلط استعمال ہے، لیکن اگر ہم ایک وسیع تناظر میں دیکھیں تو نجی اور سرکاری دونوں شعبوں میں موجود کرپشن موجود رہی ہے۔

Read more