تو ہے سورج تجھے معلوم کہاں رات کا دکھ
زیرپا جنت تلاشنے کی خاطر شہر اقتدار کی پرپیچ گلیوں سے قریہ ہائے گلاں یعنی پشاور کا قصد کیا۔ فیض آباد کے بس اڈے میں سواریوں کی دھکم پیل سے بچ کر بس ڈرائیور کو زیادہ پیسے کا لالچ دے کر منی بس کی فرنٹ سیٹ پر جلوہ افروز ہوئے ہی تھے کہ چپس پانی بیچنے والوں نے بچی کھچی ذہنی آسودگی کو بھی منتشر کر دیا۔ پھر گداگر ایک ایک کر کے ملتجیانہ نظروں سے طالب بخشیش ہوئے۔ عجب
Read more
