خالصتان تحریک کا پس منظر

خالصتان تحریک ایک علیحدگی پسند تحریک ہے۔ جس کا بنیادی مقصد سکھوں کے لئے الگ ملک بنانا ہے۔ خالصتان کے لفظی معنی خالص لوگوں کی جگہ کے ہیں۔ چونکہ سکھ کمیونٹی خود کو خالص تصور کرتی ہے۔ اس لئے سکھوں نے اپنے متوقع ملک کا نام خالصتان تجویز کیا ہے۔ خالصتان تحریک کا نعرہ ہے کہ پاک و ہند کے وہ علاقے جہاں سکھوں کی آبادی زیادہ ہے یا جن علاقوں میں سکھوں کے مذہبی مقامات زیادہ ہیں، ان علاقوں

Read more

تمغہ امتیاز اور مہوش حیات

بلاشبہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان تمام افراد کی خدمات اور کوششوں کا اعتراف کرے جو اس کی فلاح و بہبود کے لئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں۔ اور اپنی ذاتی خواہشات کو پس پشت ڈال کر ریاست کی بہتری اور ترقی کا سوچتے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب سے دنیا میں ریاستی طریقہ کار رائج ہوا ہے، مختلف وقتوں میں ریاستی عناصر ریاست کی فلاح کے لئے عملی کوشش کرنے والوں کی مختلف صورتوں میں اعتراف کرتے رہے ہیں۔

مملکت خداداد پاکستان بھی ایک ریاست کی حیثیت سے اپنے شہریوں کے ہر اچھے عمل کو سراہتی ہے۔ اس ضمن میں مختلف شعبوں میں مختلف خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف انعامات اور ایواڑذ سے بھی نوازتی ہے۔

تمغہ امتیاز کا تعلق بھی ایسے ہی ایوارڈز سے ہے جو ریاست پاکستان کا چوتھا بڑا سول ایوارڈ ہے۔ تمغہ امتیاز مختلف شعبوں مثلاً سائنس، فلسفہ، ماحولیات، ٹیکنالوجی، کھیل، کاروبار، شوبز وغیرہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو عطا کیا جاتا ہے۔

Read more

گلگت میں مسافر کی درگت

گیدڑ کی شامت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف چلا آتا ہے۔ پطرس بخاری کی شامت آئی جب لالہ شنکر جی انہیں صبح سویرے جگانے لگے۔ اور ہماری شامت آئی جب ہم گلگت شہر کی جانب چل پڑے۔ اُن دنوں موسم ِ سرماں اپنے جوبن پر تھا۔ ٹھنڈے اور کڑک موسم کی وجہ سے لوگوں کی قلفی جمی جارہی تھی۔ جابجا برف کی ڈالیاں نظر آتی تھیں۔ جو پانی کی گزرگاہوں کو ظاہر کرنے کا واحد ذریعہ تھیں۔ ہم

Read more