سندھ کا گرم سیاسی منظر نامہ

26 فروری کا گھوٹکی تا کراچی عوامی مارچ سندھ حکومت کی سیاست میں اہم موڑ ثابت ہو رہا ہے۔ ایوانوں میں بیٹھے ہوئے حکمران اگر بچ بھی جائیں تو یہ مارچ اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کے لئے کامیابی کی نئی راہیں کھول دے گا، اس عوامی مارچ سے جو کہ سندھ کے تاریخی شہر گھوٹکی سے دارالحکومت کراچی پر ختم ہو کر ایک جلسے کی صورت اختیار کرے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی 27 فروری کا عوامی مارچ مہنگائی وفاقی

Read more

وزیراعظم صاحب! اب بھی وقت ہے

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی لڑائی جاری ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف اپنی پروپیگنڈہ ٹیم کے ذریعے حملے کیے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن اور حکومت دونوں ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم نہیں کر رہے۔

عام طور پر ماضی کی حکومتیں آئین میں ترامیم اور بل پاس کروانے کے لیے اپوزیشن سے مذاکرات کیا کرتیں تھیں۔ موجودہ حکومت اصلاحات اور تبدیلی کے لئے متبادل راستے تلاش کر رہی ہے۔ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ کے معاملے کو دیکھ لیں، حکومت پہلے ریفرنس دائر کرتی ہے ، پھر آئینی ترمیم کے ذریعے اسمبلی میں بل کا شوشہ چھوڑتی ہے، آخر میں صدارتی آرڈیننس۔

Read more