افسانہ :گر سمجھ سکو

دکان کا دروازہ کھولتے ساتھ ہی ٹھنڈک کا ایک لطیف احساس ہوا۔ اندر کا ٹھنڈا ماحول باہر پڑ رہی شدید گرمی کے مقابلے میں انتہائی خوشگوار معلوم ہو رہا تھا اور دل ودماغ کو پر سکون کیے دے رہا تھا۔ میں نے دکان کے اندر داخل ہو کر کچھ دیر اس احساس کو اپنے اندر اتارا پھر ٹوکری اٹھا کر اپنی مطلوبہ اشیاء کی جانب چل دیا۔ دن کے گیارہ بج رہے تھے اور دکان میں اکّا دکا خریداروں کے

Read more