پربتوں کے سائے میں
بے آب و گیاہ دیوہیکل پہاڑوں سے ٹکراتا، جھاگ اڑاتا شیر دل دریائے سندھ کے کنارے مسافر سمٹا سمٹایا گاڑی کی اگلی نشست پر بیک وقت حیرت، تعجب اور خوف کی ملی جلی کیفیات میں اسکردو کی جانب رواں دواں تھا۔ نظریں ساتھ چلتی ہزاروں فٹ گہری کھائی اور چنگھاڑتے دریائے سندھ پر مرکوز تھیں۔ پچھلی سیٹ پر بیٹھے مسافر بھی سہمے ہوئے تھے۔ یہاں معمولی سی غلطی کا مطلب دریائے سندھ کی بے رحم موجوں کی نظر ہونا تھا۔
Read more

