رات رازوں کی امین ہوتی ہے
دنیا کی مختلف تہذیبوں پہ نظر دوڑائیں تو رات کے بے شمار معانی سامنے آتے ہیں۔ کہیں اس کو شیطانیت اور جرائم سے منسوب کیا جاتا ہے تو کہیں اس کو خطرے اور موت سے تشبیہہ دی جاتی ہے۔ نادیدہ کا خوف رات کا اہم عنصر خیال کیا جاتا ہے۔ آدھی رات کا وقت برائی کے آغاز کا وقت سمجھا جاتا ہے۔ جادو اور اس سے جڑی ہر شے آدھی رات سے منسوب ہے۔ 3 بجے کے وقت کو شیطانی طاقتوں کے عروج کا وقت تصور کیا جاتا ہے۔
عام خیال ہے کہ تمام اساطیری اور غیر مرئی مخلوقات رات کے وقت زیادہ چاق و چوبند ہوتی ہیں۔ سیکسنز (Saxons ) رات کے اندھیرے کو ”ڈیتھ مسٹ“ یعنی ”موت کی دھند“ کہتے ہیں۔ ان سب خیالات کے برعکس رات کے اندھیرے کو علم کی کمی کے تصور سے بھی جوڑا جاتا ہے کہ علم نہ ہو تو زندگی میں رات کا اندھیرا چھا جاتا ہے۔
Read more
