وزیر اعظم عمران خان کی سوشل میڈیا کارکنوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی
مجھے گورنر ہاؤس سندھ کراچی میں بروز ہفتہ مورخہ 5 ستمبر کو مدعو کیا گیا تھا جہاں مجھے وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان سے ملاقات کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ جس میں سوشل میڈیا کے بعض دیگر قابل ذکر افراد بھی شامل تھے۔ وزیر اعظم عمران خان، گورنر سندھ جناب عمران اسماعیل، جناب اسد عمر، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اصلاحات اور خصوصی اقدامات، جناب علی حیدر زیدی، بحری امور کے وزیر، جناب شبلی فراز، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات اور ڈاکٹر ارسلان خالد، سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے سوشل میڈیا پر فوکل پرسن وزیر اعظم کے ہمراہ اجلاس کے کمرے میں داخل ہوئے۔
وزیر اعظم عمران خان نے سب سے پہلے ہم سب شرکا کا خیرمقدم کیا اور پھر انہوں نے اپنی آج کی ملاقات کا مقصد سوشل میڈیا کارکنوں کے ساتھ سامنے رکھا۔ وزیر اعظم نے واضح طور پر بحث کے لئے چار بڑے نقاط پر بات کی۔ جن میں ایف اے ٹی ایف بل سے متعلقہ قانون سازی میں اپوزیشن کا مجرمانہ کردار، کورونا وائرس کے خلاف کامیاب حکمت عملی اور پاکستان کی نمایاں کامیابی، کراچی تبدیلی پیکیج اور قوم کے اعتماد سازی میں سوشل میڈیا کارکنوں کا کردار جیسے اہم موضوعات شامل تھے۔
Read more
