ذکیہ مشہدی کا ناول: بلیا کیہہ جاناں میں کون

جب انسان اس زمین پر آیا ہو گا تو کتنا اکیلا ہو گا۔ آدم اور حوا تنہائی کے خوف سے مبہوت ہو کر رہ گئے ہوں گے۔ یا بالفرض بات ڈارون کے بن مانس ہی کی ہے تو مان لیتے ہیں جب پہلے انسان نے ارتقاء کی اس سیڑھی پر قدم رکھا ہو گا جہاں اس نے مکمل انسان کا روپ دھارا ہو گا تو اس کے شعور نے اسے اتنی بڑی دنیا میں تنہائی کا احساس دلوایا ہو گا۔

Read more