جانور بے زبان سہی مگر ہم تو نہیں
ہمارے معاشرے میں کہا جاتا ہے کہ جس گھر میں کتا موجود ہو اس گھر میں رحمت کا فرشتہ نہیں آتا، میں اکثر سوچتی ہوں کہ ہم روز مرہ کی زندگی میں سینکڑوں گناہ کرتے ہیں، غیبت، منافقت، حسد، جھوٹ، مکاری اور اس طرح کے بیشتر صغیرہ و کبیرہ گناہ ہماری زندگی کا حصہ رہتے ہیں مگر ان سب کے باوجود ہمارے گھر رحمت اور برکت کے فرشتے اترتے ہیں مگر ایک بے زبان جانور کو ہم گھر میں نہیں رکھ سکتے۔ کیا اللہ تعالیٰ نے کوئی چیز یا کسی جاندارکو ٖفضول بنایا ہے؟ کیا وہ رحمان کسی بے زبان جانور کو اس دنیا میں رہنے کا حق نہیں دیتا؟
Read more
