مابعداز حقیقت کا دور

آپ سے کیا پردہ۔ گزرے پیر کی صبح یہ کالم لکھنے بیٹھا تو جوموضوعات ذہن میں آئے وہ ’’حساس‘‘ نوعیت کے تھے۔ ان کا تذکرہ چھیڑ دیتا تو روانی میں چند فقرے سرزد ہوجاتے۔ رزق کی محتاج جبلت نے لہذا گریزسے کام لیا۔ قلم چل نکلا تو کرنل جوزف کا ذکر بھی ہوگیا۔ اسلام آباد میں تعینات دفاعی اتاشی جس نے سرخ بتی کو تیزی سے کراس کرتے ہوئے ہمارے ایک نوجوان موٹرسائیکل سوار کو ہلاک کردیا تھا۔ کرنل کے

Read more

جذباتی ماحول میں نوازشریف او ر کرنل جوزف کا تذکرہ

ماحول بہت جذباتی ہوچکا ہے۔ منطقی انداز میں تجزیے کی گنجائش موجود نہیں۔ وہ فقرہ جو ٹیلی وژن سکرینوں پر دھواں دھار تقاریرکا باعث ہوا کچھ اس طرح تھا۔ "How Can We Allow…”(ہم کیسے اجازت دے سکتے ہیں)وغیرہ وغیرہ۔ فرض کیا کہ Allowکے بجائے Letکا استعمال ہوتا اور بات کچھ یوں ہوتی کہ چینی اور روسی صدور پاکستان کی سپریم کورٹ کے ہاتھوں نااہل قرار پائے وزیر اعظم سے اپنی ملاقاتوں میں تواتر کے ساتھ 2008کے ممبئی والے واقعے کا

Read more